ثمینہ بیگ - دنیا کی 7 بلند ترین پہاڑی چوٹیاں سر کرنیوالی پہلی پاکستانی خاتون - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-28

ثمینہ بیگ - دنیا کی 7 بلند ترین پہاڑی چوٹیاں سر کرنیوالی پہلی پاکستانی خاتون

samina-baig
اسلام آباد
آئی اے این ایس
پاکستانی شہری ثمینہ بیگ دنیا کی7 بر اعظم کی بلند ترین پہاڑی چوٹیوں کوسرکرنے والی اندرون ملک اولین خاتون بن گئی ہیں۔ ڈان آن لائن نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ23سالہ ثمینہ بیگ نے یہ کارنامہ8مہینوں سے بھی کم وقت میں انجام دیا۔7عالمی بلند ترین پہاڑی چوٹیوں میں ماؤنٹ ایورسٹ بھی شامل ہے ۔ انہوں نے2013میں اس چوٹی پرکامیابی کا پرچم لہرایا تھا ۔ ثمینہ بیگ اپنے بھائی مرزا علی کے ساتھ الاسکا کے بعد روس پہنچی جہاں انہوں نے یوروپ میں سب سے بلند پہاڑی چوٹی ماؤنٹ البرس سر کی جس کی بلندی5642میٹر ہے۔ اس طرح انہوں نے دنیا کی7بلند ترین پہاڑی چوٹیوں کو سر کرنے کی مہم کی تکمیل کی ۔ وہ شمالی امریکہ میں بلند ترین پہاڑی چوٹی سر کرنے والی اولین پاکستانی خاتون ہیں۔

Samina Baig becomes first Pakistani woman to conquer seven highest peaks

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں