اسلام آباد - رمضان کے دوران فلموں کی نمائش پر سنیما ہال بند - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-28

اسلام آباد - رمضان کے دوران فلموں کی نمائش پر سنیما ہال بند

اسلام آباد
پی ٹی آئی
پاکستانی دارالحکومت میں تفریح کے بھوکے باشندوں کو واحد تفریحی وسیلہ سے بھی محروم کردیا گیا ہے ۔ ایک پولیس عہدیدار نے یہ اطلاع دیتے ہوئے وضاحت کی کہ حکام نے شہر کے اکلوتے سنیما ہال میں رمضان المبارک کے دوران فلموں کی نمائش پر پابندی عائد کردی ہے ۔ سنتورس شاپنگ مال میں ایک پرائیویٹ کمپنی کی جانب سے سنے پلیکس تھیٹر کا افتتاح ہوا تھا جہاں ملکی کے علاوہ غیر ملکی فلمیں بھی نمائش کے لئے پیش کی جاتی تھیں ۔ پولیس نے ایک شہری کی جانب سے شکایت درج کرائے جانے کے بعد سنیما ہال پر دھاوا کیا ۔ احترام رمضان آرڈیننس کے تحت شکایت گزار نے سنیما ہال کے خلاف کارروائی کا مطالبہ بھی کیا تھا ۔ پولیس عہدیدار نے بتایا کہ سنے پلیکس کو غیر معینہ مدت کے لئے بند کردیا گیا ہے کہ افطار اور تراویح کے وقت یہاں فلموں کو نمائش ہوتی تھی ۔ پولیس نے دھاوا شام کے5بجے کیاجسکے نتیجہ میں شاپنگ مال میں عید کی خریداری میں مصروف صارفین میں سنسنی پھیل گئی ۔ پولیس نے سنیما ہال کے5ملازمین کو گرفتار بھی کرلیا ۔ اس قانون کے تحت تھیٹر کو6ماہ کے لئے بند کیاجاسکتا ہے ۔ ملزمین پر جرمانہ عائد کئے جانے کے علاوہ انہیں سزائے قید بھی دی جاسکتی ہے ۔

Islamabad’s only cinema sealed for screening movies at ‘Iftar time’

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں