بیرونی ایئر لائنس کا پاکستان ایئر لائنس کو لیز پر طیارہ دینے سے انکار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-04

بیرونی ایئر لائنس کا پاکستان ایئر لائنس کو لیز پر طیارہ دینے سے انکار

لاہور
یو این آئی
چار غیر ملکی کمپنیوں نے سلامتی وجوہات کی بنا پر پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائنس (پی آئی اے) کو لیز پر طیارہ دینے سے انکار کردیا ہے ۔ذرائع کے مطابق ایسٹرن یوروپ اورسنٹرل ایشیاء کی4ایئرلائنس کمپنیوں نے گزشتہ مہینہ کے آغاز میں4طیارے فراہم کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا تھا لیکن کراچی ہوائی اڈہ پر دہشت گردانہ حملہ اور پشاور ہوائی اڈہ پر ایک طیارہ پر فارئرنگ کے واقعہ کے بعد انہوں نے اپنی تجویز واپس لے لی ۔ پی آئی اے کے ایک ترجمان کے مطابق پاکستانی ایئر لائنس کو طیاروں کی کمی کی وجہ سے کئی مسائل کا سامنا ہے اور اسے کافی مالی نقصان بھی اٹھانا پڑ رہا ہے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل4ممالک کی ایئر لائنس کمپنیوں نے کراچی اور پشاور کے واقعہ کے بعد ان دونوں شہروں کے ہوائی اڈون پر اپنے طیاروں کی آمد و رفت فی الحال بند کر رکھی ہے ۔

4 airlines refuse to lease aircraft to PIA

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں