ایئر انڈیا کی پروازوں کا روٹ بدلنے کی ہدایت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-20

ایئر انڈیا کی پروازوں کا روٹ بدلنے کی ہدایت

نئی دہلی
یو این آئی
شہری ہوابازی کی وزارت نے اطلاع دی ہے کہ ایئر انڈیا اور جیٹ ایئرویز کو احکامات جاری کر کے یہ کہا گیا ہیکہ وہ اپنی پروازوں کا راستہ یوکرین کے شورش زدہ خطے سے تبدیل کر دیں۔ یہ ہدایت 295افراد کو لے کر ایمسٹرڈم سے کوالالمپور آرہی ملیشین ایئر لائنس کے بوئنگ777کی پرواز ایم ایچ17کو جمعرات کے روز روس کے سرحد کے نزدیک مار گرائے جانے کے بعد جاری کی گئی ہے ۔ وزارت نے مزید کہا ہے کہ اس واقعہ کے وقت ایئر انڈیا کی کوئی پرواز اس جگہ نہیں تھی جہاں پر ملیشیائی طیارے کو مارگرایا گیا ۔ اب تک موصولہ اطلاعات کیمطابق مذکورہ طیارے میں کوئی ہندوستانی شہری سوار نہیں تھا۔

Air India, Jet Airways change flight routes to shun Ukrainian airspace

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں