پی ٹی آئی
امریکہ کے ایک سرکردہ عہدیدار نے کہا کہ اوباما انتظامیہ‘ہندوستان کے ساتھ اسٹراٹیجک تعلقات کو بہتر بنانے کے لئے کوشاں ہے کیونکہ نئی دہلی عالمی سطح پر اہم رول اداکرسکتا ہے ۔ اسسٹنٹ سکریٹری آف اسٹیٹ برائے جنوبی و وسطی ایشیا نیشا دیسائی بسوال نے قانون سازوں سے کہا کہ جنوبی ایشیا می ہندوستان اہم رول رکھتا ہے اور عالمی سطح پر بھی اسکی اہمیت میں اضافہ ہورہا ہے ۔ بسوال کا یہ بیان ایک ایسے وقت آیا جب امریکی وزیر خارجہ جان کیریُ نئی دہلی میں31جولائی سے ہند۔ امریکہ اسٹراٹیجک مذاکرات میں شرکت کرنے والے ہیں۔بسوال نے کہاکہ ہندوستان علاقائی و عالمی سطح پر لیڈر کے طور پر ابھرا ہے ۔ جبکہ اس کی اقتصادی و اسٹراٹیجک ترقی امریکہ کے گہرے مفاد میں ہے ۔ انہوں نے ہندوستان کی ’’لک ایسٹ پالیسی‘‘ کی زیردست ستائش کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ اسی بنا پر امریکہ ہندوستان کے ساتھ اسٹراٹیجک تعلقات کوطاقتور بنارہا ہے ۔ انہوں نے اس بات پر بھی زوردیا کہ اوباما انتظامیہ سیکوریٹی کے معاملہ میں ایک طاقتور اور بااثر ہندوستان کا خواہاں ہے ۔
Obama Administration making strategic bet on India
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں