دفعہ 370 کو منسوخ کرنے کی کوئی تجویز نہیں - مرکزی حکومت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-16

دفعہ 370 کو منسوخ کرنے کی کوئی تجویز نہیں - مرکزی حکومت

نئی دہلی
پی ٹی آئی
حکومت دستور کی دفعہ370 کو منسوخ کرنے کی تجویز نہیں رکھتی جس کے تحت جموں و کشمیر کو خصوصی موقف حاصل ہے۔ لوک سبھا کو آج یہ بات بتائی گئی۔ ترنمول کانگریس کے رکن سوگتا رائے کے تحریری سوال کے جواب میں جس میں حکومت سے دریافت کیا گیا تھا کہ آیا وہ دفعہ370 کی تنسیخ کا منصوبہ رکھتی ہے ، مرکزی مملکتی وزیر داخلہ کرن رجوجی نے نفی میں جواب دیا ۔ مرکز میں این ڈی اے کے برسر اقتدار آنے کے فوری بعد پی ایم او کے مملکتی وزیر جتیندر سنگھ نے کہا تھا کہ حکومتدفعہ370 کے فائدے اور نقصانات پر مباحث کے لئے تیار ہے اور جموں وکشمیر میں سماج کے ہر گوشے کے ساتھ رابطہ پروگرام منعقد کرتے ہوئے انکار کرنے والوں کو قائل کرنے کی کوشش کرے گی۔ جیتندر سنگھ نے جو جموں و کشمیر کی اودھم پور لوک سبھا سیٹ سے منتخب ہوئے ہیں، کہا تھا کہ بی جے پی اس مسئلہ پر پروفیشنل رویہ اختیار کررہی ہے ۔ اوروادی کشمیر میں اجلاس طلب کررہی ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ ہم دستور کی اس گنجائش کی تنسیخ کے مسئلہ پر چند افراد کو قائل کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں ۔، اسی دوران کرن رجوجی نے ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بحالت موجودہ مرکزی حکومت 270افراد کو انہیں لاحق خطرہ کے پیش نظر سیکوریٹی فراہم کررہی ہے۔

No proposal to repeal Article 370: Govt

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں