جسٹس ناصر الملک پاکستان کے نئے چیف جسٹس - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-07

جسٹس ناصر الملک پاکستان کے نئے چیف جسٹس

اسلام آباد
پی ٹی آئی
جسٹس ناصر الملک کو پاکستان کے نئے چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف دلوایا گیا ہے ۔ جسٹس ناصر الملک حالیہ عرصہ میں ملک کے سرکاری اداروں کے خلاف انتباہ دیا تھا۔63سالہ جسٹس ناصر الملک کو پاکستان کے چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف دلوایا گیا ۔ وہ سپریم کورٹ کے سب سے زیادہ سینئر جج ہیں ۔ انہوں نے اپنے پیشرو تصدیق حسین جیلانی سے جائزہ حاصل کیا ۔ ایک تقریب میں صدر ممنون حسین نے جسٹس ناصڑ الملک کو حلف دلوایا ۔ اس تقریب میں وزیر اعظم نواز شریف ان کے کابینی وزراء اور دیگر اعلی عہدیدار موجود تھے۔ گزشتہ کئی برسوں سے پاکستان کی عدلیہ سیاسی طور پر زود فعال تھی۔ سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کو سابق فوجی حکمراں جنرل پرویز مشرف نے2007میں برطرف کردیاتھا ۔ جسٹس چودھری کو وکلاء کی ملک گیر ہڑتال اور مہم کے بعد دوبارہ ان کے عہدہ پر بحال کردیا گیا ۔ جسٹس چودھری نے حکومت کے خلاف کئی فیصلہ صادر کئے اور سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو تحقیر عدالت کے مقدمہ میں وزیر اعظم کے عہدہ کا نااہل قرار دیا تھا۔ جسٹس چودھری دسمبرمیں2013میں سبکدوش ہوگئے ۔ ان کے جانشین تصدق حسین جیلانی نے عوامی مقدمہ کے معاملات میں زیادہ دلچسپی لی ۔ جمعرات کے دن جسٹس جیلانی نے اپنی وداعی تقریر میں اس بات پر زور دیا کہ عدلیہ کی زود فعالیت کو ختم کردیا جائے ۔ عدلیہ کی زود فعالیت کی وجہ عدلیہ ، فوج اور حکومت ایک دوسرے کے خلاف صف آرا ہوگئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ شخص جوش سے اوپر اٹھ کر امتیاز سے بلند ہوکر کار کردگی کا مظاہرہ کرے ۔ دستور سے ہی کسی جج کو رہنمائی حاصل کرنا چاہئے۔ شخصی احساسات کو غالب نہیں ہونے دینا چاہئے۔ حکومتی ادارے ایک دوسرے کے دائر ہ اختیار میں دخل انداز نہیں ہونا چاہئے ۔ حکومت کے ادارے مملکت کے ستون ہوتے ہیں ۔ اس لئے تمام ادارے ہم آہنگی کے ساتھ ایک دوسرے کی کارکردگی میں دخل انداز ہوئے بغیر کارکردگی کا مظاہرہ کریں ۔ اگر ایک ادارہ دوسرے ادارہ کے اختیارات کا احترام نہ کرے تو اس سے عوامی مفادات کی خلاف ورزی ہوگی۔

Nasir-ul-Mulk Takes Oath as Chief Justice of Pakistan

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں