مصر میں ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ - عوامی احتجاجی نظر انداز - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-07

مصر میں ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ - عوامی احتجاجی نظر انداز

قاہرہ
پی ٹی آئی
مصری وزیر اعظم ابراہیم مہہ لب ایندھن کی قیمتوں میں78فیصد اضافہ کے خلاف عوامی احتجاج کو نظر انداز کرتے ہوئے ہم وطنوں سے قومی بجٹ خسارہ میں بے تحاشہ اضافہ کے پیش نظر اس فیصلہ کو بسرو چشم قبول کرنے کی درخواست کی ۔ انہوں نے المحور ٹی وی چینل پر90منٹس پروگرام کو ایک انٹر ویو کے دوران بتایا کہ بجٹ خسارہ کی یکسوئی کے لئے قیمتوں میں اضافہ کا طریقہ کار درحقیقت انتہائی دشوار ہے، تاہم ہمیں اس مشکل راستہ سے گزرنا ہوگا کیونکہ ملک پر قرض کا بوجھ مسلسل بڑھتا ہی جارہا ہے ۔ 33.5بلین ڈالر 240بلین مصری پونڈ کے خسارہ کو کم کرنے کے لئے قیمتوں میں اضافہ نو منتخب صدر عبدالفتاح السیسی کے لئے زبردست درد سر بن سکتا ہے ۔ ایندھن کی قیمت میں اضافہ کے ساتھ ہی مسافرین نے سڑکیں جام کردیں اور عوامی ٹرانسپورٹ ڈرائیورس کے ساتھ بحث و تکرار کا سلسلہ بھی چل پڑا ۔ بیشتر کارکنوں نے فیصلہ کے خلاف ناراضگی اور برہمی کے اظہار کے لئے سوشیل میڈیا سائٹس پر کارٹون ، فوٹوز ، اور مجسمہ بھی پوسٹ کئے ۔ مصری حکومت نے جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی نصف شب سے ایندھن کی قیمتوں میں 78فیصد اضافہ کیا جس کا نصب العین سبسیڈی نظام کا رفتہ رفتہ خاتمہ ہے ۔

Egypt Sharply Raises Prices for Fuel, Drawing Protests

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں