نارائن رانے کے استعفیٰ کا معاملہ سونیا گاندھی کے حوالہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-23

نارائن رانے کے استعفیٰ کا معاملہ سونیا گاندھی کے حوالہ

ممبئی
یواین آئی
مہاراشٹرا کے وزیر صنعت اور کونکن کے طاقتور سیاستداں نارائن رانے کو استعفیٰ سے باز رکھنے دی جانیو الی ترغیب ناکام ہوجانے کے بعد یہ مسئلہ اب صدر کانگریس سونیا گاندھی سے رجوع کردیاجائے گا ۔ رانے نے آجکہا کہ چیف منسٹر پرتھوی راج چوان اور مہاراشٹرا پردیش کانگریس کمیٹی( ایم پی سی سی) صدر مانک راؤ ٹھاکرے سے ان کے استعفیٰ کے مسئلہ پر ہوئی ملاقاتوں کاکوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوا ۔ ان ملاقاتوں کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے رانے نے کہاکہ انہوں نے کل رات ٹھاکرے سے ملاقات کی اور اپنے استعفیٰ پر تبادلہ خیال کیا جس کے بعد وہ چیف منسٹر سے ملاقات کیلئے ان کی رہائش گاہ پہنچے اور بند کمرہ میں تقریباً ڈھائی گھنٹے تبادلہ خیال کیا لیکن دونوں سے ملاقاتوں کا کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوا ۔ ٹھاکرے بھی اس ملاقات کے موقع پر موجود تھے ۔ رانے نے مزید بتایا کہ چوان نے ان سے کہا کہ ان کا ستعفیٰ قبول نہیں کیا گیا ہے اور یہ معاملہ پارٹی صدر سونیا گاندھی سے رجوع کردیا جائے گا۔ چیف منسٹر نے خود بھی ملاقات کیلئے سونیا گاندھی سے وقت طلب کیاہے تاکہ اس مسئلہ پر ان سے تبادلہ خیال کیاجائے ۔
انہوں نے بتایا’’چوان نے مجھے استعفیٰ واپس لینے کی ترغیب دینے کی کوشش کی اور کہا کہ میری خدمات کی ضرورت ہے ۔ لیکن میں نے ان سے کہہ دیا کہ مکتوب استعفیٰ میں جو مسائل میں نے اٹھائے ہیں ان کا حل تلاش کیاجانا چاہئے‘‘۔ یہ پوچھنے پر کہ بحران کے حل کیطور پر آیا انہیں صدر پی سی سی کا عہدہ پیش کیاگیا ، رانے نے نفی میں جواب دیا اور کہا کہ حل تو استعفیٰ قبول کرنیمیں ہی ہے ۔ بعد میں چوان نے بھی صحافیوں کو بتایا کہ انہوں نے رانے سے استعفیٰ واپس لینے کے لئے کہا اور یقین دلایا کہ ان کے اٹھائے گئے مسائل مرکزی قیادت سے رجوع کئے جائیں گے ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ مسئلہ حل کرلیاجائے گا ۔ رانے سے ان کی جو بات چیت ہوئی اس سے انہوں نے آئی سی سی جنرل سکریٹری موہن پرکاش کو واقف کروادیا ہے ۔ نارائن رانے نے انہیں چیف منسٹر بنائے جانے کا وعدہ ایفا نہ ہونے کا الزام لگاتے ہوئے کل کابینہ سے استعفیٰ دے دیاتھا تاہم کہا کہ وہ پارٹی کا رکن کی حیثیت سے برقرار رہیں گے ۔ انہوں نے استعفیٰ کی وجوہات بتاتے ہوئے 9الزامات لگائے تھے جن میں چیف منسٹر پرتھوی راج چوان کے انداز کارکردگی پر اعتراض بھی شامل تھا کہ وہ عوامی مفاد کے کئی مسائل پر فیصلے کرنے میں غیر ضروری تاخیر کررہے ہیں۔

Narayan Rane Adamant on Resignation, Matter Referred to Sonia Gandhi

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں