ممتا بنرجی کا سنگاپور کا دورہ اگست کے وسط میں متوقع - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-23

ممتا بنرجی کا سنگاپور کا دورہ اگست کے وسط میں متوقع

کولکاتا
یواین آئی
مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی سرمایہ کاروں کوراغب کرنے کے لئے اپنا پہلا غیر ملکی دورہ سنگاپورکے لئے تیار ہیں۔ ریاستی سیکریٹریٹ نوبانا سے موصول رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی اگست مڈل میں سینئر ریاستی وزراء، بیورو کریٹ اور صنعت کاروں کے ساتھ یوم آزادی کے بعد دورہ کریں گی ۔ ذرائع کے مطابق اس ٹیم میں ریاستی وزیر خزانہ جو وزیر صنعت بھی ہیں امت مترا بھی اس ٹیم میں شامل ہوں گے ۔ سنگاپور حکومت کی طرف سے دعوت ملنے کے بعد وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے مدنی پورکے سالبونی میں منعقد ایک پروگرام میں کہا تھا کہ وہ ریاست میں سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لئے سنگاپور کا دورہ ضرور کریں گی۔2011میں ریاست کی کمان سنبھالنے کے بعد ممتابنرجی کایہ پہلا غیر ملکی دورہ ہے ۔ حال ہی میں وزیر خزانہ امت نے کہا تھا کہ وزیر اعلیٰ نے سنگاپور کی دعوت کو قبول کرلیا ہے ۔ سنگاپور کی پانچ رکنی نے دورہ کیا تھا کہ جس میں بردوان کے ضلع انڈال میں تعمیر ہونے والے ایئرپورٹ کی تعمیر پر بات ہوئی تھی ۔ چانگی انٹر نیشنل ایئرپورٹ پہلے مرحلے1000ہزارکروڑ کی سرمایہ کاری کرے گی ۔ جب کہ اس نے5000ہزار کروڑ کی سرمایہ کاری کا اعلان کررکھا ہے ۔ امید ہیکہ یہ ایئر پورٹ اس سال کے اخیر میں کام کرنا شروع کردے ۔

Mamata likely to visit Singapore in August to woo investors

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں