دریاؤں کو مربوط کرنے چندرا بابو نائیڈو کا زور - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-16

دریاؤں کو مربوط کرنے چندرا بابو نائیڈو کا زور

حیدرآباد
پی ٹی آئی
چیف منسٹر آندھرا پردیش این چندرا بابو نائیڈو نے آج زراعت کی بہتری اور طوفان جیسے قدرتی آفات سے انسداد کے لئے ملک میں دریاؤں کومربوط کرنے کی ضرورت ظاہر کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گنگا سے لے کر کاویری تک دریاؤں کو مربوط کرنا انتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اٹل بہاری واجپائی کی زیر قیادت پیشرو این ڈی اے حکومت نے دریاؤں کو مربوط کرنے کے اقدامات کا جائزہ لینے کے لئے ایک ٹاسک فورس تشکیل دی تھی لیکن یوپی اے کی10سالہ حکمرانی کے دوران کچھ بھی نہیں کیا گیا ، لیکن اب وزیر اعظم نریندر مودی جو دریاؤں کومربوط کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں توقع ہے کہ اب یہ خواب حقیقت میں تبدیل ہوجائے گا ۔ سابق مرکزی وزیر آبی وسائل اور نامور انجینئر ڈاکٹر کے ایل راؤ کی112ویں یوم پیدائش کے موقع پر منعقدہ تقریب کو مخطاب کرتے ہوئے چندرا بابو نائیڈو نے یاددہانی کی کہ ڈاکٹر راؤ نے کئی دہے قبل ہی دریاؤں کو مربوط کرنے کی تجویز پیش کی تھی ۔
انہوں نے کہا کہ انکے خواب کو تبدیل کرتے ہوئے انہیں حقیقی خراج ادا کیا جاسکتا ہے ۔ چیف منسٹر چندرابابو نائیڈو نے کہاکہ ڈاکٹر راؤ نے کئی آبپاشی پراجکٹس کے ڈیزائنس بنائیں جس سے زرعی شعبہ کو ترقی ملی۔ انہوں نے کہا کہ اب کے بعد حکومت آندھرا پردیش ڈاکٹر راؤ کے یوم پیدائش کو انجینئر ڈے کے طورپر منائی گی ۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر کے ایل راؤ نے ایک ایسے وقت عجوبے کئے جب ٹکنالوجی نے ترقی نہیں کی تھی ۔ نوجوان انجیئنرس ان سے سبق حاصل کرسکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت ، ہمہ مقصدی پولاورم پراجکٹ کی تکمیل کے لئے پابند ہے اور پراجکٹ کے تحت جو خاندان بے روزگار ہوں گے ان کی مکمل بازآبا دکاری کا خیال رکھاجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت کا اہم مقصد آندھرا پردیش کو خشک سالی سے محفوظ رکھنا ہے ۔ وزیر آبپاشی اوما مہیشورراؤ اور دوسرے اس موقع پر موجود تھے ۔

Chandrababu Naidu supports central government on river linking project

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں