این ڈی اے حکومت کا آج اولین ریل بجٹ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-08

این ڈی اے حکومت کا آج اولین ریل بجٹ

نئی دہلی
پی ٹی آئی
مسافر کرایوں میں14.2فیصد اضافہ اور ماقبل بجٹ اور مال برداری شرحیں بڑھانے کے بعد توقع ہے کہ وزیر ریل سدانند گوڑا اپنے اولین بجٹ میں نئی ٹرینوں کے اعلان اور لائینوں کی تنصیب جیسے عملی اقدامات کے اعلان کریں گے ۔ ریلویز کو در پیش26ہزار کروڑ روپے کے خسارہ سے نمٹنے وہ سروے کرانے کا اعلان بھی کرسکتے ہیں ۔ مسافروں سے ہونے والی آمدنی میں کمی کے پیش نظر توقع کی جارہی ہے کہ ریلویز اضافی مالیہ حاصل کرنے اپنی حکمت عملی سے ہونے والی آمدنی میں کمی کے پیش نظر توقع کی جارہی ہے کہ ریلویز اضافی مالیہ حاصل کرنے اپنی حکمت عملی کا اعلان کرے گا تاکہ جاریہ مالی سال کے دوارن نشانہ کو حاصل کیاجاسکے ۔ کئی غیر منافع بخش پراجکٹس کو رد کیاجاسکتا ہے ۔ سدا نند گوڑا ریل بجٹ2014-15میں کل ترجیحی بنیادوں پربعض نئے پراجکٹس کا بھی اعلان کرسکتے ہیں ۔ حکومت فیول کی مسلسل بڑھتی قیمتوں سے نمٹنے ، شمسی توانائی اور بائیو ڈیزل کے بڑے پیمانے پراستعمال جیسے متبادلات سے استفادہ کرنے کی کوشش کررہی ہے ۔ ہوسکتا ہے کہ این ڈی اے حکومت کے پہلے ریل بجٹ میں ان اقدامات کا تذکرہ کیاجائے کیونکہ اسے وزیر اعظم نریندر مودی کا ویژن مانا جاتا ہے جو ریل سیکٹر میں قابل تجدید توانائی استعمال کرنا چاہتے ہیں تاکہ ایندھن پر انحصار ختم ہوسکے ۔ توقع ہے کہ سدانند گوڑ ممبئی کی سب سے اربن ٹرینوں میں اور شتابدی و ای ایم یوکوچس میں دروازوں کے خود بخود بند ہونے کے پائلٹ پراجکٹ کا اعلان کریں گے تاکہ مسافروں کے چلتی ٹرینوں سے حادثاتی طور پر گرنے کے واقعات کی روک تھام کی جاسکے ۔
نئی ٹرینوں کا اعلان بھی ممکن ہے جن میں یاترا کے مختلف مراکز کے لئے پریمیم متعارف کرائی جاسکتی ہیں۔ ریلویز مال برداری سے ہونے والی آمدنی کے ذریعہ مسافر خدمات کو فراہم کی جانے والی سبسیڈی فراہم کرنے ایف ڈی آئی یعنی بیرونی راست سرمایہ کاری کے بارے میں اپنی پالیسی کا اعلان کرسکتی ہے تاکہ ریلوے انفراسٹرکچر میں توسیع کے لئے بیرونی سرمایہ راغب کیاجاسکے ، اسٹیشنوں کو عصری بنایاجاسکے اور ہائی اسپیڈ ٹرینیں متعارف کرائی جاسکیں۔ ریلوے بجٹ میں ہائی اسپیڈ ٹرینیں چلانے’’ڈائمنڈ کواڈری لیٹریل‘‘ کا اعلان کیاجاسکتا ہے جس میں مستقبل کے لائحہ عمل کی تفصیلات بیان کی جائیں گی ۔ اب بجٹ میں ریل ٹیرف اتھاریٹی اور ہائی اسپیڈ ریل اتھاریٹی پر این ڈی اے حکومت کے نکات کی عکاشی کی جائے گی ۔بڑے پراجکٹس میں خانگی شعبہ کو شامل کرنا اب ضروری ہوگیا ہے جس کے پیش نظر سرکاری وزیر انتظام ریلویز نے سرمایہ کاروں کے لئے ایک منافع بخش فارمولہ واضح کیا ہے۔ وزیر اعظم نے ریلویز میں خانگی شعبہ کی سرمایہ کاری کے امکانات کا اشارہ دیتے ہوئے حال ہی میں کہا تھا کہ خانگی سرمایہ دار ریلوے سیکٹر میں اسٹیشنوں کو ترقی دینے میں سرمایہ کاری کے لئے تیار ہوسکتے ہیں۔ مودی نے کہا تھا کہ یہ دونوں کے لئے ایک فائدہ مند پراجکٹ ہوگا اور ہم آنے والے دنوں میں اس سمت میں آگے بڑھناچاہتے ہیں۔

Modi government to present its first Rail Budget today

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں