کانگریس لوک سبھا میں قائد اپوزیشن کے عہدہ کی اولین حقدار - سونیا گاندھی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-08

کانگریس لوک سبھا میں قائد اپوزیشن کے عہدہ کی اولین حقدار - سونیا گاندھی

نئی دہلی
پی ٹی آئی
کانگریس صدر سونیا گاندھی نے آج پرزور طریقہ سے کہا ہے کہ لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر کا عہدہ ان کی پارٹی کو دیاجانا چاہئے اور استدلال کیا کہ یہ اپوزیشن میں واحد بڑی پارٹی ہے ۔ ہم نے ماقبل انتخاب اتحاد کیا تھا چنانچہ ہم اپوزیشن لیڈر کے عہدہ کے اہل ہیں ۔ سونیا گاندھی نے جو کانگریس پارلیمانی پارٹی کی صدر نشین بھی ہیں ، اس مسئلہ پر اپنے پہلے تبصرہ میں یہ بات کہی ہے تاہم انہوں نے کہا کہ پارٹی نے تاحال اس معاملہ میں عدلیہ سے رجوع ہونے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے ۔ بی جے پی کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہ کانگریس عہدہ کے لئے مایوسی کی حالت میں ہے اور اپنی شکست کو قبول نہیں کررہی ہے، کانگریس صدر نے کہا کہ یہ صحیح نہیں ہے ، ہم انتخابات ہار چکے ہیں، ہم اس سے باخبر ہیں ۔ سینئر کانگریس لیڈر کمل ناتھ نے بی جے پی کے موقف کو محض ایک عذر قرار دیا کہ یہ مسئلہ اب لوک سبھا اسپیکر پر منحصر ہے ۔ صرف یہ کہنا کہ اسپیکر کی جانب سے کانگریس کو یہ عہدہ دینے سے انکار کی ایک ہدایت محض ایک عذر ہے ، ایوان کا فلور مختلف ہے اور پارلیمنٹ کا موقف بھی انتہائی مختلف ہے جو دودہے قبل تھا۔ آج کی سیاست مختلف ہے ۔ پارلیمانی کارروائیاں مختلف ہیں ، اسپیکر کی ہدایات کئی برسوں میں تبدیل ہوگئی ہیں اور محض اس لئے کہ اسپیکر کی ہدایت کا بی جے پی حوالہ دے رہی ہے یہ ایک مناسب سبب نہیں ہے اور نہ ہی کانگریس کو اپوزیشن لیڈر کا عہدہ نہ دینے کے لئے محض یہ ایک عذر ہے ۔ کمل ناتھ نے پارلیمنٹ ہاؤز کے باہر نامہ نگاروں سے یہ بات کہی ۔ میں نہیں دیکھ رہا ہوں کہ بی جے پی اس سے خوفزدہ ہے ۔ آیا کوئی شخص اس سے خوفزدہ ہے، یہ محض ایک عہدہ ہے اور انہیں اس سے اتفاق کرنا چاہئے ۔ یہ اسپیکر کی ہدایت ہے، جس کے آگے وہ سر تسلیم خم کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسا کوئی قانون نہیں ہے جو اپوزیشن لیڈر کے عہدہ کے لئے دعویٰ پیش کرنے آپ کے پاس لوک سبھا میں10فیصد نشستیں ہونی چاہئے۔ قبل ازیں دن میں پارلیمانی امور کے وزیر ایم وینکیا نائیڈو نے ان کے ریمارکس کے لئے کمل ناتھ پر تنقید کی کہ لوک سبھا اسپیکر سمترا مہاجن کا اپوزیشن لیڈر کے موقف کی منظوری پر فیصلہ بی جے پی کے لئے مسرت کا حامل ہوسکتا ہے ۔ لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر کے مسئلہ پر کمل ناتھ کے ریمارکس پر سوالات کا جواب دیتے ہوئے نائیڈو نے کہا کہ یہ بد بختی ہے کہ ایک ایسا تبصرہ کمل ناتھ جیسے ایک سینئر لیڈر نے کیا ہے۔ انہیں ان کے اپنے تجربہ کی بنیاد پر ایک ایسا تبصرہ کرنا چاہئے، اس معاملہ سے رول بک اور صدر جمہوریہ کے مطابق اسپیکر کی جانب سے نمٹا جائے گا، جیسے ہی منتخب ہوتی ہیں اسپیکر پارٹی سے بالا ترہوجاتی ہیں۔

Congress continues its demand for LoP post in Lok Sabha

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں