گائے کی حمایت میں مسلم رکن اسمبلی کی تجویز - بی جے پی کی مخالفت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-14

گائے کی حمایت میں مسلم رکن اسمبلی کی تجویز - بی جے پی کی مخالفت

بھوپال
ایجنسیاں
مدھیہ پردیش میں کانگریس کے ایک مسلم ممبر اسمبلی نے اسمبلی میں ’گؤ رکشا‘ کے لئے ایک تجویزپیش کی لیکن بی جے پی کی مخالفت کی وجہ سے یہ پاس نہیں ہوسکی ۔ کانگریس کے ایم ایل اے عارف عقیل نے مدھیہ پردیش اسمبلی میں گزشتہ دنوں ایک تجویز پیش کی۔ وہ چاہتے تھے کہ گائے کی موت ہوجانے کے بعد اسے جلا یا دفنایاجائے اور ساتھ ہی اس کے اعضا کی فروخت پر پ ابندی لگادی جائے مگر حکومت اس قرار داد کو پاس کرنے سے بچتی رہی اور آخر کار اتفاق رائے نہ ہونے کی وجہ سے قرار داد پاس نہیں ہوسکی۔ کانگریس ممبر اسمبلی عارف عقیل کی اس تجویز پر حکومت کہتی رہی کہ وہ گاؤ ماتا کو لے کر لاپررواہی نہیں برت رہی اور نہ ہی اس مسئلے کو کبھی سنجیدگی سے لے سکتی ہے ۔ اس کے باوجود ایوان میں بی جے پی کی وزیر مویشی پروری کسم میہہ دیلے سمیت تقریباً آدھا درجن سینئر وزراء نے اس عزم کا دفاع کیا ۔ عقیل نے کہا۔ گائے کو گؤ ماتا کہاجاتا ہے اور اسے ماں کا درجہ دیا گیا ہے ۔ باوجود اس کے بوڑھی گایوں کو مرنے کے لئے چھوڑ دیاجاتا ہے ۔ گائے کی ہڈیوں، چربی اور چمڑے کے لئے اسے مار دیاجاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس کاروبار پر روک لگنی چاہئے اور گائے کی موت پر سرکاری خرچ پر اس کی آخری رسوم کا انتظام کیاجاناچاہئے۔
وزیر مویشی پروری کسم نے اس کے لئے عقیل کی تعریف کی اورکہا کہ عقیل کو اس پہل کے لئے ایوارڈ بھی دینا چاہئے ، مگر انہوں نے اس سلسلے میں کوئی قدم اٹھانے سے انکار کردیا ۔ اس درمیان اسپیکر نے مشورہ دیا کہ دھرم گروؤں کی بحث کے بعد اس بل کو بعد میں بھی پیش کیاجاسکتا ہے ۔، مگر عقیل ڈٹے رہے اور انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے اس معاملے پر انتخاب لڑا ہے اور اب وہ پیچھے ہٹ رہی ہے ۔، آخر کار اس قرار داد پر پہلے صوتی ووٹنگ کرائی گئی لیکن اس سے صورتحال واضح نہیں ہوپائی کہ اس کی مخالفت کرنے والوں کی تعداد زیادہ ہے یا حمایت کرنے والوں کی ۔ اس کے بعد ووٹنگ کی گئی جس سے صاف ہوا کہ 55ارکان نے اس قرار داد کی مخالفت میں ووٹ ڈالے جب کہ حمایت میں صرف30ووٹ پڑے۔

Muslim MLA's bill for protection of cow defeated in BJP ruled Madhya Pradesh

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں