غزہ میں اسرائیلی فوج کا زمینی آپریشن شروع - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-14

غزہ میں اسرائیلی فوج کا زمینی آپریشن شروع

یروشلم
پی ٹی آئی
اسرائیل نے آج پہلی مرتبہ شمالی غزہ کے اندر زمینی کارروائی شروع کردی اور حماس کے راکٹ حملوں کو خاموش کرنے اقدامات کئے ۔ اسرائیل نے اس علاقے میں رہنے والے عوام سے کہا کہ اپنے مقام کا تخلیہ کردیں کیونکہ زمینی کارروائی کو وسعت دی جارہی ہے ۔ جنگ بندی کرنے عالمی برادری کے مطالبہ کونظر انداز کرتے ہوئے آج اسرائیل نے غزہ کے علاقے میں در اندازی کی اور میزائل لانچ کرنے کے مقام پر دھاوا کیا ۔ اسرائیلی فوج نے کہا کہ اس نے غزہ کے اندر داخل ہوکر زمینی کارروائی کی ۔ اسرائیلی فوجی ذرائع نے کہا کہ زمینی کارروائی آدھے گھنٹے تک جاری رہی اس دوران دونوں طرف سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ اس کارروائی میں چار اسرائیلی فوجی زخمی ہوئے اور تمام فوجی محفوظ واپس ہوگئے ۔ اس کے بعد جٹ طیاروں نے غزہ پٹی میں ورقے گرائے گئے اور فلسطینیوں سے کہا کہ وہ گھروں کا تخلیہ کردیں کیونکہ دوپہر میں آگے کی کارروائی شروع ہوگی ۔ خصوصی تربیت یافتہ غزہ میں ایک عمارت پر یلغار کی جہاں سے اسرائیل راکٹ حملے کئے جارہے تھے ۔ یہ راکٹ تل ابیب تک جارہے تھے ۔ اسرائیلی فوج کے ایک ترجمان نے کہا کہ فلسطینیوں کے ٹھکانے کو تباہ کردیا گیا اور چار اسرائیلی زخمی فوجیوں کو دواخانہ منتقل کیا گیا ۔ اسرائیل نے رات بھر غزہ کے سیکوریٹی ہیڈ کوارٹر پر ہوائی حملے کئے اور زبردست بمباری کرتے ہوئے پولیس اسٹیشنوں پر حملے کئے ۔
اسرائیل کے حملے8جولائی سے شروع ہوئے۔ آج پہلی مرتبہ غزہ میں زمینی کارروائی کی گئی ۔ ایک اعلیٰ فوجی عہدیدار نے کہا کہ شمالی غزہ میں کارروائی کرنا ضروری ہے ۔ کیونکہ غزہ کے دوسرے علاقوں سے زیادہ اس علاقے سے اسرائیل پر راکٹ حملے ہورہے ہیں۔ گزشتہ24گھنٹوں کے دوران غزہ میں200ٹھکانوں پر حملے کئے گئے۔ ان ٹھکانوں میں عام شہریوں کے مکانات اور مساجد بھی شامل تھے۔53زیر زمین راکٹ لانچرس کے مقامات کو نشانہ بنایا گیا ۔ حماس کے کمانڈنٹرس کو نشانہ بنایا گیا ۔ اسرائیل کی کارروائی شروع ہونے کے بعد1320ٹھکانوں پرحملے کئے گئے اور اسرائیل پر راکٹ حملوں کو روکنے اقدامات کئے گئے ۔ اسرائیلی جٹ طیاروں نے62عمارتوں پر حملہ کیا اور حماس کے14کمانڈرومس کو نشانہ بنایا گیا ۔2007سے حماس غزہ پر حکمراں ہے۔ اسرائیل کے حملوں میں اب تک170فلسطینی ہلاک ہوگئے 1000سے زائد زخمی ہوگئے۔ اسرائیلی حملوں کے جواب میں حماس نے800راکٹ حملے کئے ۔ اقوام متحدہ کی سیکوریٹی کونسل نے اسرائیل اور حماس سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ میں جنگ بندکریں ۔ دونوں ٖفریقوں سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ بین الاقوامی قوانین کا احترام کریں اور نومبر2012کی جنگ بندی کی طرف آجائیں ۔ چار ہزار فلسطینیوں نے غزہ میں اقوام متحدہ کے کیمپوں میں پناہ حاصل کرلی ۔ دوہری شہرت رکھنے والے800فلسطینیوں نے غزہ کا تخلیہ شروع کردیا۔

Israel launches ground operation inside northern Gaza

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں