مودی جب بھی آنا چاہیں پاکستان میں خیر مقدم : ہائی کمشنر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-19

مودی جب بھی آنا چاہیں پاکستان میں خیر مقدم : ہائی کمشنر

نئی دہلی
پی ٹی آئی
وزیر اعظم نریندر مودی پاکستان جب بھی آئیں ان کا خیر مقدم کیاجائے گا ۔ پاکستانی ہائی کمشنر نے آج یہ بات کہی ۔ پاکستان معتمدین خارجہ سطح کے اجلاس کے لئے ہندوستان کے ساتھ مسلسل ربط میں ہے۔ اس اجلاس کے بارے میں وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کے پاکستانی ہم منصب نواز شریف کے درمیان مئی میں ہوئی ملاقات کے موقع پر فیصلہ کیا گیا تھا ۔ پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے آج پریس کلب آف انڈیا میں میڈیا سے خطاب کے دوران یہ بات بتائی ۔ 26/11حملہ کے ملزمین پر مقدمہ چلانے میں تاخیر اور مقدمہ کی پیروی کرنے والے وکلاء کو دی جانے والی مبینہ دھمکیوں کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر باسط نے راست جواب دینے سے انکار کردیا تاہم کہا کہ پاکستان خاطیوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے عہد کا پابند ہے ۔ پاکستانی ہائیکمشنر نے یہ بھی کہاان کی حکومت کے پاس سعید کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ہے ۔ صحافیوں کے سوالات کی بوچھاڑ کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا’’ہماری حکومت اس ملاقات سے لاعلم ہے اور نہ ہی حکومت ہند کو اس کا علم تھا۔ یہ دو افراد کی نجی ملاقات تھی اور اس سے زیادہ کچھ نہیں۔‘‘
یہ پوچھے جانے پر کہ دہشت گرد سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر جماعت الدعوہ کے سربراہ کے خلاف کوئی کارروائی کیوں نہیں کی جاتی ، عبدالباسط نے کہا کہ سعید پر مقدمہ چلانے کوئی ثبوت نہیں ہے۔‘‘ ۔ انہوں نیکہا کہ حکومت پاکستان کو انہیں جیل میں بھیجنے کیلئے ٹھوس ثبوت چاہئے اور ان کے خلاف فی الحال کوئی ثبوت نہیں ہے ۔ اس سوال پر کہ کیا ان کی حکومت ویدک کو دوبارہ ویزہ دے گی ، باسط نے راست جواب نہیں دیا اور کہا کہ وہ اکثر ان کے ملک کا دورہ کرتے رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے وزرائے کامرس 24جولائی کوملاقات کررہے ہیں اور اشارہ دیا کہ یہ مسئلہ بھی گفتگو میں زیر بحث آسکتا ہے ۔ باسط نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان پائے جانے والے تمام دیرینہ مسائل باہمی احترام کی بنیاد پر حل کئے جانے چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے دہشت گردی اور ماحولیاتی تبدیلی جیسے بڑے چیلنجس سے نمٹنے میں ایک دوسرے کی ضرورت ہے ۔ کراچی میں ہندوؤں پر حملوں سے متعلق رپورٹس کے بارے میں پوچھنے پر انہوں نے کہا کہ اس طرح کے حملہ صرف ہندوؤں پر نہیں ہوتے ہیں اور حکومت پاکستان کو یقین ہے کہ صورتحال بہتر ہوگی ۔

Modi welcome to visit Pakistan anytime, says envoy

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں