بہتر حکمرانی میں عوام کی حصہ داری پر زور - مودی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-27

بہتر حکمرانی میں عوام کی حصہ داری پر زور - مودی

نئی دہلی
یو این آئی
وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ایک پلیٹ فارم’’My Gov‘‘ کا آغاز کیا جس کے تحٹ شہریوں کو سوراجیہ( بہترین حکمرانی) میں اپنا حصہ ادا کرنے کا اختیار حاصل ہوگا ۔، اب عوام حکمرانی کے بارے میں ا پنے خیالات تجاویز پیش کرسکتے ہیں ۔ حتی کہ وقت اور توانائی مختص کرتے ہوئے اپنی خدمات بھی فراہم کرسکتے ہیں ۔ اس موقع پر وزیر مواصلات و آئی ٹی روی شنکر پرساد کے علاوہ دیگر کئی ممتا شخصیتیں موجود تھیں ۔ اس پلیٹ فارم کا افتتاح اتفاقاً نئی حکومت کے اقتدار پر2ماہ کی تکمیل کے موقع پر کیا گیا ہے ۔ وزیر اعظم مودی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی شراکت داری کے بغیر جمہوریت کی کامیابی ناممکن ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں عوام اور حکمرانی کے عمل میں کافی بڑا فاصلہ ہوا کرتا تھا ۔ بہر حال نئی حکومت کے گزشتہ دو ماہ کے دوران ان کی حکومت نے یہ سمجھ لیا ہے کہ ایسے کئی لوگ ہیں جو ملک کی تعمیر میں اپنا حصہ ادا کرنا چاہتے ہیں اور اس کاز کیلئے وقت اور توانائی صرف کرنا چاہتے ہیں ۔ انہوں صرف ایک چیز کی ضرورت ہے اور وہ ہے درخشاں ہونے اور اپنی خدمات پیش کرنے کا موقع ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ’’My Gov‘‘ پلیٹ فارم ٹیکنالوجی پر مبنی ذریعہ سے جو عوام کو بہتر حکمرانی میں اپنا حصہ ادا کرنے کا موقع فراہم کرے گا ۔ وزیر اعظم نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ عوام اس پہل کا خیر مقدم کریں گے ۔ مودی نے اس پلیٹ فارم کو بہتر اور مستحکم بنانے کی تجاویز پیش کرنے کے لئے کہا ہے۔ اس توقع کا اظہار کیاکہ ملک کو ترقی کے راستہ پر آگے لیجانے اور غریب ترین افراد کی امنگوں کو پورا کرنے عوام متحد ہوجائیں گے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ انہیں اس مشن کی کامیابی کا پورا یقین ہے کیونکہ وہ 125کروڑ ہندوستانیوں کی طاقت اور صلاحیت کو تسلیم کرتے ہیں ۔

PM launches website for governance tips from citizens

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں