دہلی میٹرو میں 25 لاکھ سے زائد مسافرین کے سفر کا نیا ریکارڈ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-23

دہلی میٹرو میں 25 لاکھ سے زائد مسافرین کے سفر کا نیا ریکارڈ

نئی دہلی
ایس این بی
راجدھانی میں میٹرو کی مقبولیت میں د ن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے اور اس کے مسافروں کی تعداد بھی بڑھتی جارہی ہے ۔ میٹرو کی توسیع کے تیسرے مرحلے میں منڈی ہاؤس سے سینٹرل سکریٹریٹ لائن شروع ہونے کے بعد مسافروں کی تعدا د میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے اور میٹرو نے مسافروں کا ایک نیا ریکارڈ بنایا ہے ۔ دہلی میٹرو نے21جولائی کو26لاکھ84ہزار ایک 132مسافروں کا ایک ریکارڈ بنایا۔ اس سے قبل13اگست کو میٹرو میں تقریباً ساڑھے26لاکھ مسافروں نے سفر کیا تھا۔ میٹرو انتظامیہ کے مطابق میٹرول کی سبھی 6لائنوں میں پیر کے دن2684132مسافروں نے سفر کیا ، جس میں دوار کا سکٹر21سے نوئیڈا سٹی سینٹر وویشالی جانے والی لائن3اور4میں سب سے زیادہ10لاکھ9ہزار676لوگوں نے سفر کیا ۔ مسافروں کی تعداد کے مد نظر سے جہانگیر پوری، ہڈا سٹی سینٹر لائن دوسرے نمبر پر رہی ۔ اس لائن پر مجموعی طور پر9لاکھ76ہزار549مسافروں نے سفرکیا ۔ اس کے علاوہ لائن ایک دلشاد گارڈن سے رٹھا لالائن پر3لاکھ58ہزار578مسافروں نے سفر کیا ۔ جب کہ سینٹرل سکریٹریٹ سے بدر پور لائن پر2لاکھ17ہزار449مسافروں نے سفر کیا ۔ سب سے کم مسافر ، اندر لوک۔ کیرتی نگر سے منڈکا لائن پر رہے ، جن کی تعداد محض99ہزار757تھی۔ میٹرو انتظامیہ کے مطابق ڈی ایم آر سی نے مسافروں کی مسلسل بڑھتی ہوئی تعداد کے مد نظر پچھلے ایک سال میں میٹرو ٹرینوں میں136اضافی کوچ لگائے ہیں اور میٹرو کی رفتار بھی33کلو میٹر فی گھنٹہ سے بڑھا کر36کلو میٹر فی گھنٹہ کردی ہے ۔ مصروف ترین اوقات میں2میٹرو ٹرینوں کے درمیان کا وقت بھی لائن دور پر2.38منٹ سے کم کر کے2.18منٹ کیا گیا ہے ، جب لائن 3اور4پر2.45منٹ کی فریکیونسی گھٹا کر2.36منٹ کی گئی ہے ۔ اس کے علاوہ میٹرو کے مختلف اسیٹشنوں پر200اضافی آٹو میٹک فیئر کلیکشن گیٹ لگائے گئے ہیں۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں