اسرائیل - فلسطینی نزاع کا کوئی فوجی حل نہیں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-19

اسرائیل - فلسطینی نزاع کا کوئی فوجی حل نہیں

اقوام متحدہ
پی ٹی آئی
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کیمون نے غزہ پٹی میں اسرائیل کی زمینی کارروائی پر گہرے صدمہ کا اظہارکیا ۔ عالمی برادری کی جانب سے تحمل برتنے کی اپیل کے باوجود اسرائیل نے غزہ میں زمینی کارروائی شروع کی ۔ غزہ پٹی کیخلاف اسرائیل کی جارحیت کایہ گیارہواں دن ہے ۔ سکریٹری جنرل بانکیمون نے کہا کہ میری بار بار اپیلوں کے باوجود اسرائیل نے زمینی کارروائی شروع کی ہے جس پر انہیں صدمہ ہے ۔ غزہ پتی میں چار لڑکوں کی ہلاکتوں کے بعد تشدد کا آغاز ہوا ۔ اس لڑائی میں عام شہری بھی ہلاک ہوگئے ۔ بان کیمون نے اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ وہ عام شہریوں کی ہلاک کرنا بند کردے۔ انہوں نے اس کہاکہ نزاع کا کوئی فوجی حل نہیں ہے ۔جس طرح شام کے مسئلہ کا کوئی فوجی حل نہیں ہے۔ اس طرح اسرائیل۔ فلسطینی نزاع کاکوئی فوجی حل نہیں ہے ۔بان کیمون نے غزہ لڑائی کے شدید ہوجانے پر تشویش کااظہار کیا۔ بان کیمون نے کہا کہ غزہ کی سمت سے اسرائیل پر راکٹ حملے ہورہے ہیں اور اس کے جواب میں اسرائیل نے زمینی کارروائی شروع کی۔ سکریٹری جنرل بان کیمون کے ترجمان نے ان کا بیان جاری کیا ۔ بان کیمون نے کہا کہ اقوام متحدہ کی کوششوں کے باوجود فریقوں نے لڑائی جاری رکھی ۔فریقین نے جنگ بندی حاصل کرنے کوئی قدم نہیں اٹھایا ۔
بان کیمون نے کہا کہ فریقین کی جنگ سے جانی نقصان میں اضافہ ہوگا شہری آبادی متاثر ہوگی ۔ بان کیمون نے مطالبہ کیا کہ حماس اسرائیل پر اندھا دھند راکٹ حملے بند کردے اور اسرائیل کے بعد جوابی اقدامات سے باز رہے ۔ بان کیمون نے فریقین سے مطالبہ کیا کہ وہ عام شہریوں کا تحفظ کریں اور اقوام متحدہ کے احاطوں اور اقوام متحدہ کے عملہ کا تحفظ کریں اور تمام ضرورتمندوں کو انسانی امداد بہم پہنچائیں ۔ اسرائیلی زمین کارروائی سے قبل غزہ میں المناک انداز میں انسانی جانوں کااتلاف ہوا ۔ بان کیومن نے اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ عام شہریوں کی ہلاکت سے گریز کرے۔ غزہ کی لڑائی سے مصر اور دوسروں کی جانب سے جنگ بندی کروانے کی جو کوشش ہورہی ہے وہ پیچیدہ ہوجائے گی۔ سکریٹری جنرل اقوام متحدہ نے اس بات کااعادہ کیا کہ فوری طورپرجنگ بندی کردی جائے اور انہوں نے علاقائی طاقتوں اور بین الاقوامی طاقتوں سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنا اثر استعمال کرکے لڑائی بند کروائیں اور خون خرابہ کورکوائیں ۔ دس روز سے جاری اسرائیل اور حماس کی لڑائی میں اب تک دو سو پیسنٹھ افراد ہلاک ہوگئے ۔ اسرائیل کے دو شہری ہلاک ہوگئے ۔ بان کیمون نے صدمہ کا اظہارکیا کہ ان کی بار بار کی اپیل کی باوجود فریقین نے لڑائی جاری رکھی ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں