پی ٹی آئی
اسرائیل کے وزیر خارجہ ایوگڈرلبرمین نے کہا کہا سرائیل غزہ میں جنگی کارروائی ختم نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل مسئلہ کا طویل مدتی حل چاہتا ہے ۔، اگر مختصر مدتی حل کے ذریعہ اس وقت مسئلہ کو حل کیاجائے تو یہ مسئلہ پھر اٹھے گا ۔ انہوں نے کہا کہ تمام تجاویز میز پر موجود ہیں ۔ ایوگڈر لبر مین نے کہا کہ عالمی برادری حماس کے ساتھ جنگ بندی کروانے کی کوشش کررہی ہے ۔ اگر جنگ بندی ہو تو حماس اس جنگ بندی سے فائدہ اٹھائے گی اور وہ خود کو پھر سے تازہ دم کرنے اسلحہ سے لیس ہوجائے گی۔
--
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں