امریکی انٹلی جنس کمیٹی نے سائبر سیکوریٹی بل کو منظوری دی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-10

امریکی انٹلی جنس کمیٹی نے سائبر سیکوریٹی بل کو منظوری دی

واشنگٹن
رائٹر
امریکی سینٹ کی انٹلی جنس کمیٹی نے سائبر سیکوریٹی خطرات اور ہیکنگ سے نمٹنے کے لئے معلومات کے تبادلہ پر کمپنیوں کو راغب کرنے سے متعلق ایک بل کو منظوری دے دی ہے ۔ان خدمات کے باوجود کہ کمپنیوں کے گاہکوں کی نجی معلومات کے افشاء ہونے کا خطرہ ہے ، کمیٹی نے3کے مقابلہ12ووٹوں سے اس بل کو منظوری دے دی ۔ کمیٹی کی صدر نشین کیلی فورنیا کی ڈیموکریٹ رکن ڈیا نے فرنسٹین نے بتایا کہ اس قانون کے ذریعہ حکومت اور خانگی کمپنیوں کے درمیان تعاون کو فروغ دینے میں مدد ملے گی اور اس کے ذریعہ سے قومی سلامتی کو ایک بڑے خطرہ سے بچایا جائے گا ۔ امریکی قانون ساز اس بل پر کئی مہینوں سے غور کررہے ہیں تاہم شہری حقوق تنظیموں کی مخالفت کی وجہ سے اس میں رکاوٹ پیدا ہورہی ہے ۔ خاص طور پر ایڈورڈ اسنوڈن کے انکشافات منظر عام پر آنے کے بعد سے انسانی حقوق گروپس محتاط ہوگئے ہیں اور ایسے قوانین کی سختی سے مخالفت کررہے ہیں لیکن اس بل پر امریکی کانگریس کی دونوں جماعتوں کے درمیان مفاہمت پائی جارہی ہے ۔

Senate Intelligence Committee okays cybersecurity bill

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں