امریکہ میں ممتاز مسلمانوں کی جاسوسی کا انکشاف - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-10

امریکہ میں ممتاز مسلمانوں کی جاسوسی کا انکشاف

واشنگٹن
پی ٹی آئی
امریکہ کی خفیہ ایجنسی این ایس اے اور ایف بی آئی نے پانچ ممتاز مسلم امریکی کارکنوں بشمول ایک ہندوستانی نژاد اٹارنی کی جاسوسی کی تھی۔ آج جاری خٖفیہ دستاویزات میں یہ بات سامنے آئی جن کے مطابق ان افراد کے خلاف قابل اعتراض مذہبی فقرے کہے گئے تھے ۔ این ایس اے کے سابق کنٹراکٹر ایڈورڈ اسنوڈن کی جانب سے فراہم کردہ دستاویزات کے مطابق آن لائن نیوز سائٹ دی انٹر سیپٹ نے آج کہا کہ این ایس اے اور ایف بی آئی نے خفیہ طور پر ممتاز مسلم امریکیوں کے ای میل پر نظر رکھی ۔ ویب سائٹ کے مطابق ان ممتاز مسلم امریکیوں میں ہندوستانی نژاد وکیل عاصم غفور بھی شامل ہیں جنہوں نے دہشت گردی سے متعلق کیسوں میں موکلین کی نمائندگی کی تھی۔ دیگر افراد میں کیلی فورنیا اسٹیٹ یورنیورسٹی کے سابق پولیٹکل سائنس پروفیسر آغا سعید جو مسلمانوں اور فلسطینیوں کے حقوق کے لئے آواز اٹھاتے ہیں اور کونسل آن امریکی اسلامک ریلینشنس کے ایکزیکٹیو ڈائرکٹر نہاد عود شامل ہیں۔ یہ امریکہ میں مسلمانوں کی سب سے بڑی تنظیم ہے۔ اس رپورٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے وائٹ ہاؤز نے کہا کہ نسلی یا مذہبی فقروں کا استعمال ناقابل قبول ہے اور ملک کی اقدار کے خلاف ہے۔

Feds Spied on Prominent Muslim-Americans

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں