پہاڑ کی چوٹی سے گرنے والا ہندوستانی 7 دن تک بغیر کھائے پیئے زندہ رہا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-10

پہاڑ کی چوٹی سے گرنے والا ہندوستانی 7 دن تک بغیر کھائے پیئے زندہ رہا

سنگاپور
پی ٹی آئی
ہالی ووڈ کی فلم’’127 آورس‘‘ کو حقیقت میں تبدیل کرنے والے ایک واقعہ میں سنگا پور کا رہنے والا ہندوستانی نژاد شخص کمبوڈیا میں ایک پہاڑ کی چوٹی سے گرنے کے بعد7دن موت و زندگی کی لڑائی میں کامیاب رہا ۔ 26سالہ سنجے رادھا کرشنا نام اورال کی چوٹی سے نیچے گرنے کے بعدبے ہوش ہوگیا، جب اسے ہوش آیا تو تو خود کو ایک غار میں پڑاپایا ۔ وہ اس غار میں بغیر کھائے پیئے سات دن تک پڑ ارہا ۔ بعد ازاں اس نے ایک ترکیب سوچی اور اپنے پینٹ کے تکڑے کرتے ہوئے اس کی ایک رسی بنالی اور غار سے باہر نکل آیا ۔ اسکے ساتھ ایسے ہی واقعات پیش آئے جیسے کہ ہالی ووڈ کی فلم میں بتایا گیا ہے ۔ اس کا کہنا ہے کہ جو صورتحال سے وہ دوچار تھا اس میں رونے دھونے یا چیخنے چلانے سے کچھ حاصل ہونے والا نہیں تھا ، وہ سمجھ گیا تھا کہ اسے کوئی مدد ملنے والی نہیں ہے ۔ گزشتہ اتوار کو اسے پہاڑوں کے درمیان بھٹکنے کے دوران ایک گاؤں نظر آیا اورایک موٹر سائیکل سوار کی مدد سے وہ اس کے گھر پہنچا اور یہاں اس کا موبائل کام کرنے لگا۔

Indian survives 7-day ordeal after falling from Cambodian peak

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں