ہند۔ پاک کے مابین 20 ارب ڈالر کے کاروبار کا امکان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-19

ہند۔ پاک کے مابین 20 ارب ڈالر کے کاروبار کا امکان

نئی دہلی
یو این آئی
حکومت نے آج کہا کہ ہندوستان اور پاکستان کے مابین کاروبار میں تقریباً20ارب ڈالر تک اضافہ ہوسکتا ہے۔ صنعت اور کامرس کی وزیر نرملا سیتا رمن نے لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں یہ اطلاع دی ۔ محترمہ نرملا سیتا رمن نے بتایا کہ انڈین کونسل فارریسرچ اینڈ انٹر نیشنل اکنومک ریلیشنس (آئی سی آر آئی ای آر)کے ذریعہ حال میں کرائے گئے سروے کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان باہمی کاروبار کے بہت زیادہ امکانات ہیں اور یہ کاروبار 20ارب ڈالر تک تجاوز کرسکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آئی سی آر آئی ای آر نے حال ہی میں ہندوستان ۔ پاکستان کے مابین کاروبار سے متعلق ایک کتاب شائع کی ہے جس کے مطابق ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کاروبار کے ممکنہ طور پر9ء10ارب ڈالر سے8ء19ارب ڈالر کے درمیان رہنے کا اندازہ لگا یا گیا ہے۔ محترمہ ستیار من کا کہنا تھا کہ سروے سے پتہ چلا ہے کہ اشیاء ، آٹو موبائل اور انفارمیشن ٹکنالوجی ، بزنیس پروسیس آوٹ سورسنگ (بی پی او) صحت اور تفریحی خدمات جیسے شعبوں میں کاروبار کے کافی امکانات ہیں۔ اسکے علاوہ دونوں ممالک کے مابین اشیاء ، زراعتی پیداوار ، جانوروں کا چارہ ، جپسم ، پٹرولیم مصنوعات وغیرہ سمیت کئی دیگر شعبوں میں کاروبار کے امکانات بھی ہیں۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں