آئی آر سی ٹی سی کی نئی جنریشن کی ویب سائٹ کا آغاز - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-06

آئی آر سی ٹی سی کی نئی جنریشن کی ویب سائٹ کا آغاز

نئی دہلی
ایس این بی
آن لائن ٹکٹ بک کرانے کے لئے اب آپ کو اپنے کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ پر زیادہ وقت نہیں لگانا ہوگا ۔ آئی آر سی ٹی سی کے نئے سسٹم میں ایک منٹ سے کم وقت میں آپ اپنا ٹکٹ بک کرواسکتے ہیں۔ اس نئی جنریشن کی ویب سائٹ پر صارفین کو لاگ آن کرنا ہوگا ۔ آئی آر سی ٹی سی کا دعوی ہے کہ اس سائٹ سے ٹکٹ بک کروانے میں صارفین کو پہلے کے مقابلے میں ایک چوتھائی سے بھی کم وقت لگے گا۔ ان دنوں جو لوگ آئی آر سی ٹی سی کی پرانی ویب سائٹ پر لاگ آن کررہے ہیں انہیں اس نئی سائٹ پر لاگ آن کرنے کے لئے کہاجارہا ہے ۔ ذرائع کے مطابق آئی آر سی ٹی سی نے نئی جنریشن کی ویب سائٹ کا استعمال کرنے کے لئے ان صارفین کے پاس ایس ایم ایس بھیج دیا ہے جن کا موبائل نمبر اس کے ڈاٹا بینک میں ٹکٹ ریزرویشن کرانے کے دوران اکٹھا ہوئے ہیں ۔ جانکاری کے مطابق نئی ویب سائٹ پر ایک منٹ میں7ہزار ٹکٹیں بک ہورہی ہیں جب کہ پرانی سائٹ پرایک منٹ میں محض2ہزار ٹکٹیں ہی بک ہوپارہی تھیں ۔ نئی ویب سائٹ میں کئی تبدیلیاں کی گئی ہیں جس سے صارفین کو ٹکٹ بک کرانا پہلے کے مقابلے میں زیادہ آسان ہوگیا ہے ۔

IRCTC Next Generation eTicketing System Launched

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں