ملک میں کئی مقامات پر زبردست بارش کی پیش قیاسی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-06

ملک میں کئی مقامات پر زبردست بارش کی پیش قیاسی

نئی دہلی
پی ٹی آئی
ملک کے کئی مقامات پر اگلے دو دونوں میں زبردست بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے جب کہ مجموعی بارش اب تک43فیصد کم رہی ہے ۔ بہار اور جھارکھنڈ میں جنوب مغربی مانسون سرگرم ہے اور اتر پردیش ،چھتیس گڑھ ، خلیج بنگال ، ساحلی کرناٹک ، جھار کھنڈ اور بعض شمال مشرقی ریاستوں میں بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے ۔ انڈیا میٹرو لوجیکل ڈپارٹمنٹ کے آج شام جاری بولیٹن میں کہا گیا کہ کیرالہ اور گوا کے علاوہ ان ریاستوں میں 6اور7جولائی کو زبردست بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے ۔

Heavy rains predicted in next 2 days at several places

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں