ممبئی میں موسلا دھار بارش سے زندگی مفلوج - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-16

ممبئی میں موسلا دھار بارش سے زندگی مفلوج

ممبئی
ایس این بی
ممبئی شہر اور مضافاتی علاقوں میں آج صبح سے مسلسل بارش کا سلسلہ جاری رہا اور دوپہر میں موسلا دھار بارش نے شہر کے نظام کو درہم برہم کرکے رکھ دیا ۔ سمندر میں طغیانی کے سبب سڑکوں پر پانی آگیا اور ٹریفک جام ہوگیا ۔ آج صبح سے جاری بارش نے تین بجے طوفانی شکل اختیار کرلی اور نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا اور تینوں لوک ٹرینوں کے روٹ پر ٹرینیں چلتی رہیں ، لیکن سینٹرل اور ہاربر لائنوں پر برا حال تھا ۔ جہاں ٹرینیں 15-2-منٹ کی تاخیر سے چل رہی تھیں۔ شہر میں پریل، لوورپریل ،ہند ماتا، کنگ سرکل اور سائن دھاروای میں جگہ جگہ پانی جمع ہوگیا۔
صبح آج بجے تک ممبئی میں43ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی اور سمندر میں طغیانی کے سبب ایک بار پھر سمندر کا پانی مرین لائنس ، دادر اور ماہم میں سڑکوں پر آگیا اور ٹریفک جام ہوگیا ۔ واضح رہے کہ موسلا دھار بارش کی وجہ سے آج گورے گاؤں ریلوے اسٹیشن کے سامنے ایک عمارت کا سلیب گر پڑا۔ خبر لکھے جانے تک کسی قسم کی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔ پولیس اور راحتی عملہ راحت رسانی کے کام میں جٹے ہوئے تھے ۔

Heavy rains paralyze life in Mumbai

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں