مظفر نگر فسادات پر ڈاکیو منٹری کی نمائش بنگال میں نہیں ہونے دی گئی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-16

مظفر نگر فسادات پر ڈاکیو منٹری کی نمائش بنگال میں نہیں ہونے دی گئی

کولکاتا
یو این آئی
گزشتہ سال اتر پردیش کے مظفر نگر میں ہوئے فرقہ ورانہ فسادات پر بننے والی تحقیقاتی اور ڈیکو مینٹری فلم کی اسکریننگ کے پروگرا م کو بی جے پی کے دباؤ کی وجہ سے آخری مرحلے میں رد کردیا گیا۔ اس ڈکیو منٹری فلم کی نمائش12جولائی کو چروکالا بھون میں ہونیو الی تھی ۔ گزشتہ سال مظفر نگر میں ہوئے فسادات میں40افراد کی موت ہوگئی تھی ، اور50ہزار افراد بے گھر ہوگئے تھے۔ ڈکیو منٹری فلم’’ان دنوں مظفر نگر‘‘ کو فلم میکر سبھراودیپ چکرورتی ، اور میر ا چکرورتی نے بنائی ہے۔ اس فلم میں دکھلایا گیا ہے کہ لوک سبھا انتخابات میں فائدہ حاصل کرنے کے لئے ایک خاص سیاسی جماعت اور ایک کلچر تنظیم ’’آر ایس ایس‘‘ نے مسلمانوں اور جاٹ کے درمیان منافرت اور عداوت پید ا کی۔ اس فلم کو سنٹر بورڈ آف فلم نے سرٹیفکیٹ جاری کرنے سے انکار کردیا تھا۔ مگر اپریل میں پرتھوی تھیٹر ممبئی میں اس کی نمائش ہوئی اور12جولائی کو کلکتہ کے چروکالا بھون میں نمائش ہونی تھی۔ مگر بالکل آخری مومنٹ میں اس فلم کی نمائش کی اجازت منسوخ کرنے کانوٹس دے دیا گیا ۔ فلم میکر سبھراودیپ چکرورتی نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ ریاستی حکومت اس وقت بی جے پی کی مخالفت مول لینا نہیں چاہتی ہے ۔ وہ محفوظ راستہ تلاش کررہی ہے ۔، پروگرام منسوخ کرنے کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی ہے۔ لیٹر میں صرف اتنا کہا گیا ہے کہ ناگزیر حالات کی وجہ سے فلم کی نمائش کی اجازت منسوخ کی جاتی ہے ۔ چکرورتی کے مطابق اس فلم کی شوٹنگ مظفر نگر اور شاملی میں اسی مہینہ میں کی گئی جس مہینہ میں فسادات ہوئے تھے ۔ اس فلم میں مقامی سیاست دانوں کے رویوں ، فسادات کے دوران کی صورتحال اور اس کے بعد کیمپوں میں رہنے والوں کی زندگی و مشکلات کو دکھلایا گیا ہے ۔ چکرورتی نے کہا کہ اس فلم کا مقصد دونوں فرقوں کے درمیان فرقہ وارانہ یکجہتی قائم کرنا ہے ۔ چکرورتی نے کہا کہ بی جے پی کو بڑی اکثریت کے ساتھ کامیابی ملی ہے۔ ہماری یہ فلم فطری طور پر بی جے پی مخالف ہے اس لئے ریاستی حکومت نے ہماری فلم کی نمائش کو روک دیا ہے ۔ چکرورتی نے گودھرا فسادات پر بھی ایک دستاویزی فلم’’گودھرا ٹاک، دی ٹیرر ٹرائل‘‘ بنائی تھی ۔ جس میں آر ایس ایس کی شمولیت کو دکھلایاگیا تھا۔

Documentary film on riots denied Kolkata screening

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں