وارانسی میں ہینڈلوم کی تجارت کے فروغ کا مرکز قائم کیا جائے گا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-11

وارانسی میں ہینڈلوم کی تجارت کے فروغ کا مرکز قائم کیا جائے گا

نئی دہلی
یواین آئی
مرکزی وزیرخزانہ نے آج لوک سبھامیں2014-15کا عام بجٹ پیش کرتے ہوئے تجارت کے فروغ کا مرکز اور دست کاری میوزیم قائم کرنے کے لئے پچاس کروڑ روپے فراہم کرنے کی تجویزرکھی ہے ۔ تاکہ ہینڈ لوم مصنوعات کو تیار کرنے کے علاوہ انہیں فروغ دیا جاسکے اور وارانسی کی ہینڈ لوم کی مالا مال روایت کا آگے بڑھایا جاسکے ۔ وزیر خزانہ نے وارانسی ، بریلی، لکھنو ، سورت، کچھ ، بھاگل پور ، میسور میں8ٹیکسٹائل میگا کلسٹرس اورایک تمل ناڈو میں قائم کرنے کا اعلان کیا جس پر200کروڑ روپے کی لاگت آئے گی ۔ وزیر زکانہ مسٹر ارون جیٹلی نے 30کروڑ روپے کی رقم کے ساتھ دلی میں سرکاری نجی شراکت داری کے ذریعہ ہینڈ لوم دست کاری سیکٹر کے تحفظ ، احیاء اور ڈاکومینٹیشن( دستاویز) کے لئے ہست کلا اکیڈمی قائم کرنے کی تجویز رکھی ہے ۔ جموں و کشمیر میں پشمینہ کے فروغ کا پروگرام شروع کرنے کے علاوہ دیگر دست کاری کے فروغ کے لئے ایک پروگرام بھی شروع کرنے کی تجویز رکھی ہے جس پر50کروڑ روپے کی لاگت آئے گی۔

Handloom trade promotion center to be set up in Varanasi

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں