غزہ میں علیحدہ حکومت قائم کرنے حماس کا غور - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-07

غزہ میں علیحدہ حکومت قائم کرنے حماس کا غور

غزہ
آئی اے این ایس
غزہ پٹی کی اسلامی تنظیم نے کہا کہ اگر دیگر گروہوں کے ساتھ اختلافات کا سلسلہ جاری رہا تو غزہ پٹی میں علحدہ حکومت قائم کرنے کے بارے میں غور کیاجائے گا ۔ حماس اور دیگر فلسطینی گروپوں میں اختلافات کم ہونے کے بجائے بڑھتے جارہے ہیں ، ان بڑھتے ہوئے اختلافات کے پیش نظر حماس نے کہا کہ غزہ میں ایک علیحدہ حکومت قائم کرنے پر غور کیاجائے گا۔ حماس کے نائب وزیر خارجہ غازی حامد نے ہفتہ کے دن کہا کہ نئی متحدہ فلسطینی حکومت قائم ہونے کے بعد غزہ کو نظر انداز کردیا گیا ۔ غزہ پٹی کو متحدہ فلسطینی حکومت نظر انداز کررہی ہے ۔ متحدہ فلسطینی حکومت نے غزہ پٹی کے حالات کو نازک بنادیا ہے ۔ اس کے نتیجہ میں اندرونی طور پر جو مفاہمت ہوئی تھی اس کو خطرہ لاحق ہوگیا ہے ۔ نئی متحدہ فلسطینی حکومت نے پہلے روز سے ہی مشکلات پیدا کردی گئی ہیں ۔ تنخواہوں کا بحران پیدا کردیا گیا ۔ ہزاروں حماس ملازمین کو تنخواہ سے محڑوم کردیا گیا۔ فلسطینی وزیر اعظم رامی حمداللہ نے قبل ازیں اعلان کیا کہ فلسطینی حکومت کے موازنہ میں58000سیول ملازمین کی تنخواہوں کی گنجائش نہیں ہے ۔ فلسطینی وزیر اعظم نے کہا کہ تنخواہوں کا بل40بلین ڈالر ادا کرنے کی موازنہ میں گنجائش نہیں ہے ۔2007میں غزہ پٹی میں بر سر اقتدار آنے کے بعد حماس حکومت نے58000سیول ملازمین کا تقرر کیا ۔ یہ ملازمین غزہ پٹی میں بر سر کار ہیں۔ لیکن نئی متحدہ فلسطینی حکومت نے کہا کہ حماس کے تقرر کردہ58,000ملازمین کی تنخواہ ادا کرنے موازنہ میں گنجائش نہیں ۃے۔ حماس کے عہدیداروں نے کہا کہ حماس تحریک ان حالات پر خاموش تماشائی نہیں رہے گی۔ غزہ پٹی میں ایکطرح کا اقتدار کا خلا پیدا ہوگیا ہے ۔ ان حالات پر حماس خاموش نہیں رہے گی۔ سات سال سے غزہ کا علاقہ اسرائیل کے محاصرہ اور ایک طرح کی ناکہ بندی میں ہے ۔ حماس نے کہا کہ سیاسی اور انتظامی خلا ء کوبرداشت نہیں کیاجائے گا۔ تاہم ایک عہدہدار نے کہا کہ حماس فلسطینی صدر محمود عباس سے کئے گئے معاہدے نہیں توڑے گی ۔ اس عہدیدار نے کہا کہ حماس غزہ پر دوبارہ کنٹرول قائم کرنے کا منصوبہ نہیں رکھتی ۔ لیکن حماس کے نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ متحدہ فلسطینی حکومت کی جانب سے غزہ کونظر انداز کئے جانے کو برداشت نہیں کیاجائے گا اور یہی حالات جاری رہے تو غزہ میں علیحدہ حکومت بنائی جائے گی ۔ نئی حکومت کے قائم ہونے کے پہلے ہیروز سے غزہ کو نظر انداز کیاجارہا ہے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں