سیول سرویس امتحانات میں عربی فارسی کے اخراج کے خلاف درخواست مسترد - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-03

سیول سرویس امتحانات میں عربی فارسی کے اخراج کے خلاف درخواست مسترد

دہلی ہائی کورٹ نے آج وہ درخواست مفاد عامہ( پی آئی ایل) کو سماعت کے لئے قبول کرلیا جس میں یہ التجا کی گئی تھی کہ یونین پبلک سروس کمیشن (یو پی ایس سی) کے اس اعلامیہ کوکالعدم قرار دیا جائے جس کے ذریعہ عربی اور فارسی زبانوں کو مین سیول سرویسس امتحانات کے مضامین اختیاری کی فہرست سے خارج کردیا گیا ہے ۔چیف جسٹس ، جسٹس جی روہنی اور جسٹس راجیو سہا ئے اینڈ لہ پر مشتمل ڈیویژن بنچ نے کہا کہ’’یہ مسئلہ مفاد عامہ کے دائرہ کے تحت کس طرح آتا ہے؟ وہ سب آئی اے ایس امیدوار ہیں اور وہ(امیدوار) ایک مقدمہ دائر کرنے کے لئے سامنے آسکتے ہیں۔‘‘ ’’کیا آپ (درخواست گزار) چاہتے ہیں کہ ہم سلکشن کی ساری کارروائی کو روک دیں ؟ ہم یوپی ایس سی کے جواب سے مطمئن ہیں ۔، دہلی ہائی کورٹ نے پی آئی ایل خارج کردی ۔‘‘ یہ درخواست مفاد عامہ دہلی کے ایک وکیل شاہد علی نے داخل کی تھی اور التجا کی تھی کہ گزشتہ5مارچ کو یوپی ایس سی کے جاری کردہ اعلامیہ نمبر13کو کالعدم قرار دیاجائے ۔ سرکاری گزٹ میں اس اعلامیہ کی اشاعت گزشتہ6مارچ کو عمل میں آئی ۔، درخواست میں یہ بھی التجا کی گئی تھی کہ یوپی ایس سی کو ہدایت دی جائے کہ عربی اور فارسی زبانوں کو ’’گروپ نمبر2میں بیان کردہ مضامین کی فہرست میں دوبارہ شامل کیاجائے‘‘۔، درخواست میں یو پی ایس سی کے اس جواب کا حوالہ دی اگیا تھا جو شاہد علی کی نمائندگی پر قبل ازیں یو پی ایس سی نے دیا تھا۔ درخواست میں کہا گیا تھا کہ وہ کانگریس زیر قیادت یوپی اے۔II(حکومت)تھی جس نے ان زبانوں کو مین سیول سرویس امتحانات کے مضامین اختیاری کی فہرست سے خارج کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

HC rejects PIL against exclusion of Arabic, Persian as papers in Civils

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں