فائلوں کا اتلاف - کانگریس پر گمراہ کن مہم چلانے کا الزام - وینکیا نائیڈو - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-16

فائلوں کا اتلاف - کانگریس پر گمراہ کن مہم چلانے کا الزام - وینکیا نائیڈو

نئی دہلی
پی ٹی آئی
حکومت نے کانگریس پر فائلوں کے اتلاف کے مسئلہ پر گمراہ کن مہم چلانے کا الزام عائد کرتے ہوئے آج کہا کہ مہاتما گاندھی کے قتل سے متعلق فائلیں محفوظ اور سلامت ہیں ۔ وزیر پارلیمانی امور ایم وینکیا نائیڈو نے کہا کہ اس ملک کے عوام کافی ذہین ہیں اور وہ اس معاملہ میں کانگریس کی چال کو سمجھ سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ گمراہ کن مہم چلائی جارہی ہے حالانکہ فائلوں کے اتلاف کا عمل2012-13میں کانگریس کے دور حکومت میں شروع ہوا تھا ۔ انہوں نے یہاں نامہ نگاروں کوبتایا کہ کئی گائیڈ لائنس دی گئی ہیں اور یہ عمل شروع ہوا ہے اس میں کچھ بھی غلط نہیں ۔، اس کا مہاتما گاندھی کے قتل کی فائلوں سے کوئی واسطہ نہیں ۔ ایسی تمام فائلیں محفوظ اور سلامت ہیں ۔ وزیر داخلہ نے خود پارلیمنٹ میں اپنے ایک تحریری بیان میں یہ تیقن دیا ہے ۔ اس کے باوجود بعض افراد مضامین لکھ رہے ہیں ۔ یہ اس حکومت اور بی جے پی کے خلاف گمراہ کن مہم کا حصہ ہے ۔ مجھے پورا یقین ہے کہ ہندستان کے عوام اتنے سمجھدار ہیں کہ وہ ان کے کھیل کو سمجھ جائیں گے ۔ یہاں یہ تبصرہ مناسب ہوگا کہ کانگریس نے حکومت کو نشانہ تنقید بناتے ہوئے پرانی فائلیں اور دستاویزات تلف کرنے اس کے احکام پر وائٹ پیپر جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ کانگریس کو ایسی اطلاعات موصول ہوئی تھی کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی ہدایت پر مہاتما گاندھی کے قتل سے متعلق فائلیں تلف کی جارہی ہیں ۔ کانگریس ترجمان شکیل احمد نے کہا کہ اس بات کا پتہ چلانے غیر جانبدارانہ تحقیقات کی ضرورت ہے کہ کس قسم کی فائلیں تباہ کی جارہی تھیں اور یہ فیصلہ کس سطح پر لیا گیا تھا ۔ وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ11ہزار فائلوں کے منجملہ کوئی بھی فائل مہاتما گاندھی کے قتل سے تعلق نہیں رکھتی۔

Govt accuses Cong of 'disinformation' campaign on file issue

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں