پاکستان میں ڈاکٹر منموہن سنگھ کے آبائی موضع کی خستہ حالی برقرار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-03

پاکستان میں ڈاکٹر منموہن سنگھ کے آبائی موضع کی خستہ حالی برقرار

کراچی
یو این آئی
سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کا آبائی مکان جو پاکستان کے ایک موضع میں واقع ہے وہ اب بھی خستہ حالت میں ہے ۔ پاکستان کی حکومت نے9سال قبل اعلان کیا تھا کہ اس موضع کو ایک مثالی مقام بنایاجائے گا ۔ ڈاکٹر منموہن سنگھ کا آبائی موضع گاہ پاکستانی پنجاب میں چکوال سے25کلومیٹر دور واقع ہے ۔ اس موضع کو ماڈل ولیج بنانے کے منصوبے صرف کاغذ پر ہیں۔ اس موضع کو ترقی دینے کے لئے ہندوستان نے جو وعدے کئے اس کو پورا کیا گیا ۔ ڈاکٹر سنگھ کی ہدایت پر انرجی اینڈ ای سورس آف انڈیا نے موضع کی اسٹریٹ لائٹ کے لئے شمسی توانائی فراہم کردی ۔ مقامی مسجد میں گیسر بھی نصب کردیا گیا ۔ تاہم گاہ موضع کے عوام کے خواب ابھی تک ادھورے ہیں۔ جب ڈاکٹر سنگھ2004میں وزیر اعظم بنے تو موضع گاہ کے عوام نے امیدیں وابستہ کیں کہ انکے موضع کی قسمت جاگ اٹھے گی ۔ اس وقت کے صدر پرویز مشرف اور چیف منسٹر پنجاب چودھری پرویز الہی موضع گاہ کو ایک مثالی مقام بنا کر ہندوستان سے خیر سگالی حاصل کرنے کا منصوبہ بنایا ۔ تاہم یہ تمام منصوبے صرف کاغذ پر رہ گئے ۔ چیف منسٹر نے موضع کا دورہ کیااور مختلف ترقیاتی منصوبوں پر غور کیا گیا۔ تاہم نوسال گزر جانے کے باوجود منصوبے صڑف اپنی جگہ ہیں۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے گاہ کی ترقی کے لئے160ملین روپے جاری کرنے کا حکم دیا تاہم عملی طور پر یہ رقم جاری نہیں کی گئی ۔ ترقی کے لئے جو عمارات بناکر ادھوری رکھی گئی ہیں وہ جانوروں کا اڈہ بن گئیں۔

Former Indian PM- Manmohan Singh’s village in Pakistan yet to get the facelift it was promised

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں