سعودی عرب امارات و دیگر خلیجی ممالک میں آج عیدالفطر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-28

سعودی عرب امارات و دیگر خلیجی ممالک میں آج عیدالفطر

eid-fitr-in-KSA
دمام/فجیرہ
ایجنسیاں
سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات اور دوسرے کئی خلیجی ممالک میں عیدالفطر پیر کو منائی جائے گی ۔ شرعی شہادتوں کی تکمیل کے بعد متعلقہ عہدیداروں نے یہ اعلان کیا ۔ کویت، لبنان، مصر ، قطر، شام ،اردن، یمن ، میں بھی عید الفطر پیر کو منائی جائے گی ۔ عراق اور فلسطین کے مفتیان اعظم نے بھی ایسے ہی اعلانات کئے ۔ سعودی عرب کی شاہی عدالت نے آج شام رویت ہلال کا اعلان کیا اور کہا کہ ملک کے مختلف حصوں سے شوال کا چاند نظر آنے کی توثیق شدہ شہادتوں کے بعد اعلان کیاجاتا ہے کہ پیر کو یکم شوال ہوگی اور عیدالفطر منائی جائے گی ۔ سعودی عرب کی عدالت نے خادمین حرمین شریفین شاہ عبداللہ ، کروان پرنس سلمان ، مملکت کے عوام اور تمام مسلمانوں کو عیدالفطر کی مبارکباد دی ۔ متحدہ عرب امارات کی رویت ہلال کمیٹی کا ایک اجلاس وزیر انصاف سلطان بن سعید البدیع کی صدارت میں ہوا جس میں شرعی شہادتوں کی تکمیل کے بعد اعلان کیا گیا کہ امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زائد النیہان ،وزیر اعظم و حاکم دبئی شیخ محمد راشد المکتوم نے اپنے پیام میں امت مسلمہ کوعید کی پر خلوص مبارکباد دی ہے۔ حکومت کی جانب سے تمام سرکاری دفاتر کو2اگست تک تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے ۔ متحدہ عرب امارات کی تمام عید گاہوں اور مساجد میں نماز عیدالفطرچھ بجے ہوگی۔بعض دوسرے ممالک بشمول ملایشیا اور آسٹریلیا میں بھی عیدالفطر پیر کو منائی جائے گی۔

Eid in Saudi Arabia, other Middle East countries today

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں