بل کلنٹن کل یوپی کے موضع کا دورہ کریں گے - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-16

بل کلنٹن کل یوپی کے موضع کا دورہ کریں گے

لکھنو
آئی اے این ایس
سابق امریکی صدر بل کلنٹن ایک موضع میں سماجی سرگرمیوں میں حصہ لینے جمعرات کو یہاں پہنچیں گے ۔ وہ اموسی کے چودھری چرن سنگھ انٹر نیشنل ایرپورٹ پہنچنے کے بعد ریاستی دارالحکومت کے موہن لال گنج علاقے کے موضع جبرولی جائیں گے۔ سپرنٹنڈنٹ پولیس(رورل) سمترا یادو نے بل کلنٹن کے دورہ کی توثیق کرتے ہوئے بتایا کہ مناسب سیکوریٹی انتظامات کئے جارہے ہیں ۔، انہوں نے کہا کہ کلنٹن فاؤنڈیشن سے اس اطلاع کی توثیق ہونے کے بعد چیف دیولپمنٹ آفیسر یوگیش کمار اس موضع میں انتظامات کی نگرانی کررہے ہیں جہاں سابق امریکی صدر تقریباً چار گھنٹے گزاریں گے ۔، یہ پروگرام کلنٹن کے ادارہ صحت کے سلسلہ وار پروگراموں کا ایک حصہ ہے جس کے تحت طبی دیکھ بھال اور ڈائریا کے علاج کی تربیت دی جاتی ہے اور اس میں سیلف ہیلپ گروپس اور اسکولی طلباء کو شامل کیاجاتا ہے ۔ ریاستی حکومت کے عہدیدار بل کلنٹن اور چیف منسٹر اکھلیش یادو کی ملاقات طے کرنے کی کوشش کررہے ہیں لیکن کلنٹن کے دفتر نے ہنوز اس کی توثیق نہیں کی ہے ۔

Bill Clinton to visit UP village on Thursday

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں