ہندوستانی نژاد پروفیسر کیلی فورنیا یورنیورسٹی میں اسکول آف لا کے ڈین مقرر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-03

ہندوستانی نژاد پروفیسر کیلی فورنیا یورنیورسٹی میں اسکول آف لا کے ڈین مقرر

Sujit-Choudhry
واشنگٹن
پی ٹی آئی
بین الاقوامی قانون دستور کے ماہر ہندوستانی پروفیسر کو امریکہ کی ایک یونیورسٹی میں ڈین مقرر کیا گیا ہے ۔ دہلی میں پیدا ہوئے44سالہ سوجیت چودھری کو کیلی فورنیا یونیورسٹی کے برکلے اسکول آف لاء میں بطور ڈین مقرر کیا گیا ہے ۔ یہ پہلے ہندوستانی ہیں جواس عہدہ پر فائز ہوئے ہیں۔ چودھری جن کا گزشتہ ماہ مئی انتخاب کیا گیا تھا،5سالہ میعاد کے لئے برکلے اسکول آف لاء کے12ویں ڈین کی حیثیت سے جائزہ حاصل کرلیا ۔ اس سے قبل چودھری نیویارک یونیورسٹی آف لاء میں سیسیلیا گوٹس پروفیسر آف لا تھے ، وہ سنٹر فارکانسٹی ٹیونشنل ٹرانزیشنس کے بانی بھی ہیں۔ کیلی فورنیا یونیورسٹی کے ایگزیکٹیو وائس چانسلر کلاؤڈ اسٹیل نے چودھری کو بہترین اسکالر پروفیسر اور نگران کار قرار دیا۔

Delhi-born scholar becomes dean of top US law school

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں