بل گیٹس بقید حیات امیر ترین امریکی تاجر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-03

بل گیٹس بقید حیات امیر ترین امریکی تاجر

نیویارک
پی ٹی آئی
بل گیٹس بقید حیات انتہائی دولتمند امریکی ہیں ۔ ویلتھ ایکس کے تازہ ترین سروے کے مطابق ان کی مالی حیثیت80.2بلین ڈالر ہے۔10ارب پرتیوں کی فہرست بیشتر ٹکنالوجی تاجرین شامل ہیں جن میں سے6نے ٹکنالوجی یا اس سے متعلق تجارت کے ذریعہ انتہائی دولت کمائی ہے ۔ان46امیر ترین ٹیکنوپرینورس میں بل گیٹس ،لاری ایلسین(اوریکل) اور فیس بک کے شریک بانی مارک زوکربرگ بھی شامل ہیں ۔ 10تاجرین کی مجموعی مالی حیثیت407.4بلین ڈالر ہے جو امریکہ میں مقیم انتہائی دولت مند طبقہ کی مجموعی دولت کا20 فیصد حصہ ہے ۔، عالمی دولت انٹلی جنس اور تیز تر ترقی کی راہ پر گامزن کمپنی ویلتھ ایکس کا صدر دفتر سنگا پور میں قائم ہے ۔ افسانوی سرمایہ کار وارین بفیٹ کو فہرست میں دوسرا مقام حاصل ہے 83سالہ بقید حیات سرمایہ کار کی مالی حیثیت64.2بلین ڈالر ہے جن کے بعد ہی اوریکل کے ایلیسن کا نام روشن ہے جن کی مالی حیثیت 48.2بلین ڈالر بتائی گئی ہے ۔

bill gates richest man alive

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں