پاک مقبوضہ کشمیر کے 56 باشندے عید منانے کشمیر پہنچے - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-23

پاک مقبوضہ کشمیر کے 56 باشندے عید منانے کشمیر پہنچے

سری نگر
یو این آئی
پاک مقبوضہ کشمیر کے زائداز56افراد اپنے رشتہ داروں کے ساتھ عیدالفطر منانے کے لئے آج کشمیر پہنچے جو ان سے1947میں بچھڑ گئے تھے ۔ جبکہ کشمیر کے4باشندے اس سلسلہ میں پاک مقبوضہ کشمیر پہنچے ہیں ۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کامن پوسٹ پر16افراد جو پہلے گئے تھے، واپس آئے ہیں اور ی سکٹر پر خطہ قبضہ پر یہ ہندوستان کی آخری چوکی ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ پاک مقبوضہ کشمیر کے رہنے والے56افرا د جن میں16خواتین اور 22بچے شامل ہیں اسی راستہ سے کشمیر میں داخل ہوئے ہیں۔ وہ عید منانے کے بعد واپس جائیں گے ۔ کاروان امن بس سرویس7اپریل2005ء کو شروع کی گئی تھی جس کی وجہ سے متعدد بچھڑے ہوئے کشمیری خاندانوں کو ملاقات کا موقع ملا ہے۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں