چین کے صوبہ سنکیانگ میں روزہ رکھنے پر پابندی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-03

چین کے صوبہ سنکیانگ میں روزہ رکھنے پر پابندی

China-Bans-Ramadan-Fast
بیجنگ
یو این آئی
چین کے مسلم اکثریتی علاقہ سنکیانگ میں حکومت نے سرکاری ملازمین ، طلباء اور اساتذہ پر رمضان کے مقدس مہینہ کے دوران روزہ رکھنے پر پابندی عائد کردی ہے ۔ایک خبر رساں ایجنسی کے مطابق سرکاری ریڈیو بوز ہواور ٹی وی یونیورسٹی نے اپنی ویب سائٹ پر کہا ہے کہ رمضان کی سرگرمیوں میں حصہ لینے پر پابندی کا نفاذ کمیونسٹ پارٹی کے اراکین، اساتذہ اور نوجوانوں پر ہوگا ۔ اس بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ہم ہر ایک کویاد دلاتے ہیں کہ انہیں رمضان کے روزے رکھنے کی اجازت نہیں ہے ۔ مغربی سنکیانگ میں کراکش کاؤنٹی کے موسمیاتی ادارہ نے بھی اپنی ویب سائٹ پر کہا ہے کہ اعلی حکام کی ہدایت کے مطابق یہ بتایاجاتا ہے کہ تمام موجودہ اور ریٹائرڈ عملہ کو رمضان کے دوران روزے رکھنے کی اجازت نہیں ہے ۔ اسی دوران ترفان شہر کے تجارتی معاملات کے ادارہ نے اپنی ویب سائٹ پر کہا کہ سرکاری ملازمین اور طالب علم روزہ نہیں رکھ سکتے اور دیگر مذہبی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لے سکتے ۔ سنکیانگ ،بنیادی طور پر مسلمانوں اور ایغور اقلیت کا آبائی علاقہ ہے۔ چین کی حکمراں کمیونسٹ پارٹی نے اس علاقہ میں کئی سالوں سے روزے رکھنے پر پابندی عائد کررکھی ہے ۔ جس کے بعد سے ایغور اور ریاستی سیکوریٹی فورسس کے درمیان اکثر اور باقاعدہ ہلاکت خیز جھڑپیں دیکھنے میں آئی ہیں۔ چین نے ماضی میں بھی کہا تھا کہ روزے رکھنے پر پابندی کا مقصدر سرکاری ملازمین کی صحت کویقینی بنانا ہے ۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق چینی حکام نے مبینہ طور پر ایغور افراد کو مفت کھانا فراہم کرکے روزہ رکھنے کی حوصلہ شکنی کی اور گھروں میں تلاشی بھی لی تاکہ معلوم کرسکیں گے کہ کسی نے روزہ تو نہیں رکھا ہوا ہے۔ ایک جلا وطن گروپ ورلڈ ایغور کانگریس کے ترجمان ولکت راکت نے حکومت کے اس اقدام کی شدید نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے جابرانہ اقدامات کے ذریعہ ایغور افراد کے عقائد پر پابندی لگانے کی چین کی کوشش مزید تنازعہ پیدا کرے گی ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ چینی حکومت ایغور قوم کی مذہبی آزادی کویقینی بنائے اور رمضان پر سیاسی جبر کو ختم کرے ۔

China bans Xinjiang officials from observing Ramadan fast

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں