پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کا کل سے آغاز - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-06

پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کا کل سے آغاز

نئی دہلی
پی ٹی آئی
قیمتوں میں اضافہ کا مسئلہ امکان ہے کہ پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس میں گرما گرمی پیدا کرے گا جو پیر7جولائی سے شروع ہورہا ہے جب کہ اپوزیشن ارکان دونوں ایوانوں میں اس پر بحث کے لئے پرزور اپیل کررہے ہیں۔لوک سبھا اسپیکر سمترا مہاجن نے آج ایک کل جماعتی اجلاس طلب کیا تھا ۔ حکومت جنگ زدہ ملک عراق میں ہندوستانیوں کی حالت میں دونوں ایوانوں میں ایک جواب بھی دے گی۔ وزیر پارلیمانی امور ایم وینکیا نائیڈو نے لنچ اجلاس کے بعد یہ بات کہی ۔ ہم عام بجٹ اور ریلوے بجٹ پیش کریں گے اور قومی اہمیت کے حامل کسی مسئلہ پر بحث بھی چاہتے ہیں ۔ حکومت عراق میں ہندوستانیوں کی حالت پر ایک بیان بھی دے گی ۔ وزیر خارجہ سشما سوراج دونوں ایوانوں میں بیان دیں گی۔ نائیڈو نے یہ بات کہی۔ مختلف پارٹیوں کے قائدین قیمتوں میں اضافہ ریل کرایہ میں اضافہ اور ایک ماہ طویل اجلاس میں جو14اگست کو اختتام پذیر ہوگا ، تاملناڈو کے ماہی گیروں کی حالت زار پر بھی بحث کی جائے گی ۔ اسپیکر نیکانگریس کو اپوزیشن لیڈر کا موقف منظورکرنے مسئلہ پر تمام سوالات و اضح کردئیے اور کہا کہ یہ اجلاس جو انہوں نے طلب کیا تھا وہ ایوان میں کام کاج پر بحث کے لئے تھا۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس میں 28بیٹھکس اور168گھنٹہ کام ہوگا چونکہ مختلف وزارتوں کے لے اسٹینڈنگ کمیٹیاں تا حال تشکیل نہیں دی گئی ہیں ، مختلف وزارتوں کے لئے گرانڈ کے مطالبات کمیٹیوں کے بجائے پارلیمنٹ میں بحث کے بعد31جولائی کو دونوں ایوانوں میں منظور ہوں گے ۔ نائیڈو نے کہا کہ حکومت کسی بھی مسئلہ پر بات چیت کے لئے تیار ہے اور اپوزیشن سے اپیل کی کہ پارلیمنٹ کے احترام اور اس کی انفرادیت کو برقرا رکھنے کو یقینی بنانے اور ایوان کے کام کاج کو سہل اندازمیں چلانے کے لئے تعاون کریں ۔ حکومت ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ترمیم) آرڈیننس 2014کو تبدیل کرنے کے لئے اور آندھرا پردیش کی تشکیل جدید(ترمیم) آرڈیننس2014ٹرائی(ترمیم)آرڈیننس جو28مئی کو منظور کیا گیا تھا اس کی منظوری کے لئے کئی بل پیش کرنے کا بھی ارادہ رکھتی ہے کہ حکومت وزیر اعظم کے پرسنل سکریٹری کے طور پر نری پیندرا مشرا کا تقرر کرسکے ۔ آندھرا پردیش آرڈیننس کا2جون کو ریاست کی سرکاری طور پر تقسیم سے قبل29مئی کو اعلان کیا گیا تھا ، وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی کے سرپرست ایل کے اڈوانی نے بھی لنچ میں شرکت کی لیکن وہ اجلاس میں موجود نہیں تھے ۔ وینکیا نائیڈو نے کہا کہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ڈیزائن پر وزارت کامرس ایک بل لائے گی ۔ مختلف زیر التوا بلوں کا جائزہ لیاجائے گا اور اپوزیشن ارکان کے ساتھ ارتباط میں پارلیمنٹ کے روبر انہیں لانے کے لئے ترجیح مقرر کی جائے گی ۔ ترنمول کانگریس لیڈر کلیان بنرجی نے کہا کہ پہلا مسئلہ ریل اور عام بجٹ کی پیش کشی کے بعد قیمتوں میں اضافہ اور ریلوے کے مسافرین کرایہ اور باربرداری کے کرایہ میں اضافہ پر پہلے بحث کی جانی چاہئے ۔ حکومت وفاقیت کے مسئلہ پر نکتہ چینی کے تحت بھی ہے حالانکہ حکومت ایوان کے فلور پر کہہ رہی ہے کہ وہ وفاقیت کا احترام کرتی ہے ۔

Budget 2014: Parliament session to begin tomorrow

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں