دہلی کے ایمس میں روزانہ 9 سے زیادہ مریضوں کی موت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-24

دہلی کے ایمس میں روزانہ 9 سے زیادہ مریضوں کی موت

AIIMS
نئی دہلی
پی ٹی آئی
ملک میں بہترین علاج کیلئے مشہور دہلی کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسیز(ایمس) میں روزانہ اوسطاً9سے زائد مریضوں کی موت ہوتی ہے ۔ یہ اعداد و شمار خود ایمس انتظامیہ کے پش کردہ ہیں جس نے ایک آر ٹی آئی کارکن کے سوالوں کے جواب میں یہ بات کہی ہے ۔ حق اطلاعات (آر ٹی آئی) قانون کے تحت ایمس کے اسپتال انتظامیہ اور نیشنل پبلک انفارمیشن افسر ڈاکٹر سدھارتھ سپتھی نے بتایا کہ اپریک2013سے مارچ2014کے درمیان ایک سال میں ایمس کے اہم اسپتال اور ہارٹ اینڈ برین سنٹر( سی این سی) میں3394مریضوں کی موت ہوئی۔ اس مدت میں ایمس میں کل1,14,083مریض داخل ہوئے تھے ۔
آر ٹی آئی کے تحت ملی جانکاری کے مطابق محکمہ میڈیسن کے فیکلٹی ون میں بھرتی ہونے والے1410مریضوں میں226کی موت ہوئی جب کہ میڈیسن فیکلٹی ٹو میں1010مریضوں میں239کی اور فیکلٹی تھری میں1881مریضوں میں سے251کی موت ہوئی۔ ایمس کے نیپھر ولوجی محکمہ میں2013-14میں داخل ہونے والے8139مریضوں میں سے448کی موت ہوئی۔ ایمس کے بلڈ سائنس فیکلٹی (ہیمٹیو لوجی) میں بھرتی ہونے والے10091مریضوں میں سے248جب کہ پھیپھڑا سے متعلق سیکشن میں داخل ہونے والے1420مریضوں میں سے157کی موت ہوگئی ۔ دل کی بیماری کے محکمہ میں2013-14میں 8147مریض داخل ہوئے جس میں سے200کی موت ہوگئی ۔ جب کہ ہارٹ ٹرانسپلانٹ سرجری ڈپارٹمنٹ میں3542مریض داخل ہوئے جن میں سے278کی موت ہوگئی ۔ ایمس کے نیورولاجی سیکشن کے فیکلٹی ون میں داخل1672مریضوں میںٰ سے67فیکلٹی ٹو میں1174مریضوں میں سے67اور فیکلٹی تھری میں بھرتی ہونے والے1174مریضوں میں سے62کی موت ہوگئی ۔
حصار واقع آر ٹی آئی کارکن رمیش ورما نے ایمس میں علاج کے دوران مریضوں کی موت کی تفصیلات طلب کیا تھا۔ آر ٹی آئی کے تحت حاصل کردہ معلومات کے مطابق ایمس کے اہم اسپتال میں2013-14کے دوران بھرتی ہونے والے93,898مریضوں میں سے2474کی موت ہوگئی جب کہ ہارٹ اینڈ برین سنٹر میں بھرتی ہونے والے20185مریضوں میں سے 920کی موت ہوئی ۔ ایمس کے نیوروسرجری شعبہ کے فیکلٹی ون میں داخل2657مریضوں میں سے 131اور نیوروسرجری فیکلٹی ٹو میں1817مریضوں میں سے103کی موت ہوگئی۔ آر ٹی آئی سے حاصل معلومات کے مطابق کینسر کے شعبہ میں2013-14کے دوران548مریض داخل ہوئے جن میں سے94کی موت ہوگئی ۔ وہیں گیسٹر وانٹر ولیور محکمہ میں بھرتی ہونے والے1089مریضوں میں سے81کی اور یورہ لوجی محکمہ میں داخل5842مریضوں میں سے27کی موت ہوگئی ۔ سرجری فیکلٹی ون میں داخل1459مریضوں میں سے29، فیکلٹی ٹو میں1992مریضوں میں سے26اور فیکلٹی 3میں بھرتی1440مریضوں میں سے23کی موت ہوگئی ۔ نوزائیدہ بچوں کے محکمہ میں داخل2685مریضوں میں سے31کی موت ہوگئی جب کہ نوزائیدہ بچوں(این آئی سی یو) کے محکمہ میں بھرتی246مریضوں میں سے25کی موت ہوگئی۔
دہلی میں ایمس کے پیٹریاٹک فیکلٹی ون میں بھرتی3699مریضوں میں سے60، فیکلٹی ٹو میں1732مریضوں میں سے69اور فیکلٹی تھری میں داخل10303مریضوں میں سے68کی موت ہوگئی۔ پیٹریا ٹکسر جری ڈپارٹمنٹ میں بھرتی2729مریضوں میں سے 74کی موت ہوگئی۔

9 patients die daily at AIIMS: RTI report

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں