شمالی وزیرستان میں پاکستانی فوج کے آپریشن کے باعث ایک لاکھ افراد کا انخلا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-04

شمالی وزیرستان میں پاکستانی فوج کے آپریشن کے باعث ایک لاکھ افراد کا انخلا

اقوام متحدہ
یو این آئی
پاکستانی فوج کی جانب سے شمالی وزیرستان میں انتہا پسندی کے خلاف شروع کردہ حالیہ فوجی کارروائیوں کی وجہ سے وسط جون میں تقریباً ایک لاکھ افراد اپنے گھربار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں ۔ اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے امور کے ادارہ نے یہ بات کہی ۔ بیشتر پناہ گزین افغانستان کا رخ کررہے ہیں۔اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے پناہ گزین(یو این ایچ سی آر) ورلڈ فوڈ پروگرام (ڈبلیو ایف پی) عالمی تنظیم صحت(ڈبلیو ایچ او) اور دیگر اقوام متحدہ کے ادارے پناہ گزینوں کوامداد پہنچانے ، خیمے فراہم کرنے اور بنیادی ضروریات کا سامان مہیا کررہے ہیں۔

Pakistani military offensive in North Waziristan sparks

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں