پاکستان - 26/11 حملوں کے مقدمہ کی سماعت پھر ایک بار ملتوی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-10

پاکستان - 26/11 حملوں کے مقدمہ کی سماعت پھر ایک بار ملتوی

لاہور
پی ٹی آئی
لاہور کی ایک انسداد ہشت گردی عدالت جو2008ممبئی دھماکوں کیس میں7ملزمین کے خلاف مقدمہ کی سماعت کررہی ہے ، پچھلے 3مہینوں کے دوران5ویں مرتبہ سماعت کو ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت16جولائی کو مقرر کیا ہے ۔ استغاثہ کے وکیل اور گواہوں کی عدم حاضری کے بعد عدالت نے یہ حکم دیا ہے ۔ قبل ازیں اسلام آباد سے موصولہ اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے حکومت پاکستان پر سرکاری اور باہمی مذاکرات کے ذریعہ اس بات کے لئے دباؤ بڑھایا ہے کہ وہ ممبئی پر دہشت گردانہ حملہ کے ذمہ دار افراد کے خلاف مقدمہ کی سماعت میں تیزی لائے۔ نواز شریف کی حکومت پر اس کا کوئی اثر نہیں ہورہا ہے اور وہ ایک ہی بات دوہرا رہی ہے کہ یہ معاملہ عدالت کے زیر غور ہے ۔ یہ بات ذرائع ابلاغ کی رپورٹ میں کہی گئی ہے ۔ خبر کے مطابق نریندر مودی نے اپنا عہدہ سنبھالنے کے پہلے ہی دن پاکستانی حکومت سے کہا تھا کہ وہ اس معاملہ میں تیزی لائے۔ نریندر مودی نے27مئی کو دہلی کے حیدرآباد ہاؤس میں وزیر اعظم پاکستان نواز شریف کے ساتھ اپنی بات چیت میں اس مسئلہ کو اٹھایا تھا اور کہا تھا کہ اس پر دونوں ملکوں کے آپسی تعلقات کا انحصار ہے ۔ گزشتہ ماہ سفارتی عہدہ داروں کے ذریعہ یہ بات پھر دہرائی گئی تھی ۔ مودی حکومت سے پہلے بھی ہندستان کی طرف سے پاکستان پر اس معاملہ میں تیزی لانے کیلئے دباؤ ڈالا گیا تھا لیکن پاکستانی حکومت پر اس کا کوئی اثر نہیں ہورہا ہے ۔ قبل ازیں پاکستان پیپلز پارٹی کے قائدین شیری رحمن نے بھی مقدمہ میں تیزی لانے کے لئے دباؤ ڈالا تھا ۔ اس معاملہ میں ہندوستان کے دباؤ کے ساتھ پاکستان میں داخلی سطح پر بھی یہ احساس پایاجارہا ہے کہ وہ عالمی برادری کو مطمئن کرنے میں ناکام ہوگیا ہے کہ اس کیس کی سماعت کرنے میں وہ سنجیدہ ہے ۔ سابق وزیر قانون کے نظریات کی تائید کرتے ہوئے سپریم کورٹ کے وکیل احمر بلال صوفی نے کہا کہ حکومت مقدمہ کی کارروائی عالمی اور ہندوستانی ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے سامنے چلانے پر غور کرنا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ ان کے خیال سے پاکستانی حکومت اس کیس میں جو پیچیدگیاں ہیں اس کے تعلق سے عالمی برادری کو وضاحت کرنے میں ناکام ہوچکی ہے ۔

26/11 attacks: Trial in Pakistan adjourned again

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں