دو ارب ڈالر کے سرمایے سے نیا آئی ڈی بی فنڈ قائم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-27

دو ارب ڈالر کے سرمایے سے نیا آئی ڈی بی فنڈ قائم

جدہ
سعودی پریس ایجنسی
اسلامی ترقیاتی بنک (آئی ڈی بی) گروپ کے سربراہ ڈاکٹر احمد علی نے 2 ارب ڈالر کے سرمائے سے بنیادی ڈھانچے کے لیے نیا آئی ڈی بی فنڈ قائم کر دیا۔ اسے بنیادی ڈھانچے کے لیے فنڈ-2 کا نام دیا گیا ہے۔ یہ اعلان آئی ڈی بی کی 40 ویں سالگرہ تقریبات کے ضمن میں جمعرات کو کیا گیا۔ یہ بنیادی ڈھانچے کے شعبہ میں حصص کے حوالے سے اپنی نوعیت کا سب سے بڑا فنڈ ہوگا اور بنک کے رکن 57 ممالک کو رہنمائی فراہم کرے گا۔ اس فنڈ میں جنرل کارپوریشن پنشن ، مملک سعودی عرب میں جنرل انوسٹمنٹ فنڈ ، بحرینی وزارت خزانہ اور برونائی دارالسلام وزارت خزانہ بانی رکن کے طور پر شامل ہو چکے ہیں۔
پہلے مرحلہ میں فنڈ کے لیے 750 ملین ڈالر مختص کیے گئے ہیں۔ 2015 میں دیگر سرمایہ کاروں کی شراکت کے بعد حصص کا سلسلہ بند کر دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل آئی ڈی بی 730.5 ملین ڈالر کے سرمائے سے ایک فنڈ قائم کر چکا ہے جس میں بانی سرمایہ کاروں نے 18 فیصد فاضل منافع کمایا تھا۔
ڈاکٹر احمد علی نے کہا کہ اسما کپیٹل مجلس انتظامیہ کا چیرمین آئی ڈی بی کے چیرمین کو مقرر کیا گیا ہے۔ پنشن جنرل کارپوریشن کے گورنر کو نائب متعین کیا گیا ہے۔ کمپنی کی انتظامی ٹیم کے سربراہ ممتاز خان ہوں گے۔

two billion US$ new IDB fund

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں