سعودی عرب میں غیر مسلموں کے سرعام کھانے پینے پر پابندی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-29

سعودی عرب میں غیر مسلموں کے سرعام کھانے پینے پر پابندی

سعودی وزارت داخلہ نے خبردار کیا ہے کہ رمضان کے دوران سر عام کھانے پینے والے غیر مسلم تارکین وطن کو ملک بدر کردیا جائے گا۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ غیر مسلم تارکین وطن کو مسلمانوں کے جذبات کا احترام کرتے ہوئے گھر سے باہر سڑکوں پر یا دفتروں میں کھانے پینے اور سگریٹ نوشی سے اجتناب کرنا لازمی ہے ،۔ انہیں یہ نہیں سمجھنا چاہئے کہ دوسرے مذہب کے پیروکار ہونے کی وجہ سے وہ اس پابندی سے مستثنیٰ ہیں۔ وزارت نے ملازمین کو یاددلایا کہ ان کے معاہدے میں یہ شق شامل ہے کہ انہیں اسلامی عبادات اور رسوم کا احترام کرنا ہوگا جس میں رمضان بھی شامل ہے ۔ وزارت نے خبردار کیا ہے کہ جو قانون کو توڑیں گے انہیں ان کے وطن واپس بھیج دیا جائے گا۔ اس نے اس بات پر زور دیا ہے کہ آجر اور کمپنیوں کو غیر ملکی ملازمی کو مطلع کردینا چاہئے کہ روزے کے تقدس کی خلاف ورزی کرنے پر انہیں جرمانہ ادا کرنا پڑ سکتا ہے اور سزا بھگتنی پڑ سکتی ہے ۔ دوسری جانب ماہ رمضان کی آمد کے موقع پر تارکین 25فیصد زیادہ رقم اپنے وطن بھیج رہے ہیں۔ سعودی عرب میں ملازمت کرنے والے غیر ملکی رمضان اور عید کے اخراجات کے لئے اپنے اکنبوں کو زیادہ سے زیادہ پیسہ بھیجنے کی کوشش کرتے ہیں ۔ کرنسی کا تبادلہ کرنے والے مراکز نے بتایا ہے کہ رمضان کے دوارن تارکین وطن کی طرف سے بھیجی جانے والی رقم10ارب سعودی ریال کو پار کرجاتی ہے۔چونکہ اس مقدس مہینہ میں غذائی اشیاء کی قیمتیں بڑھ جاتی ہیں ۔ اس ے نتیجہ میں باہر بھیجی جانے والی رقم25فیصد بڑھ جاتی ہے ،۔ اندورن شہر کرنسی کے تبادلہ کے دفتر کے منیجر عبدالرحمن بہمدان نے بتایاکہ رمضان سے قبل ہمارے پاس بہت لوگ آتے ہیں جو اپنے کنبوں کو پیسہ بھیجنا چاہتے ہیں۔ پچھلے رمضان میں پہلی مرتبہ10ارب سعودی ریال کی خطیر رقم بھیجی گئی تھی جب کہ رمضان سے قل یہ رقم7ارب سعودی ریال سے بھی کم رہی ہے ۔

Saudi Arabia: Non-Muslims told not to eat in public in Ramadan

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں