روزے کی اصل روح کو سمجھیں اور دلی جذبہ کے ساتھ عبادت کریں - امام حرم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-29

روزے کی اصل روح کو سمجھیں اور دلی جذبہ کے ساتھ عبادت کریں - امام حرم

سعودی عرب اور آس پاس کے ملکوں میں اتوار کو رمضان کے آغاز سے قبل جمعہ کے خطبہ میں اس مقدم مہینے کا استقبال کیا گیا ۔ مکہ اور مدینہ سمیت ملک کی تما م مساجد میں رمضان سے قبل اماموں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ روزے کی اصل روح کو سمجھیں اور دلی جذبہ کے ساتھ عبادت کریں۔ امام حرم نے کہا کہ رمضان مسلمانوں کے لئے خوشی اور عبادت کا مہینہ ہے جو امن اتحاداور مفاہمت کا سبق دیتا ہے ۔ قرآن شریف بھی اسی ماہ میں انسانیت پر نازل ہوا تھا ۔ جمعہ کے خطبہ میں مسجد نبوی کے امام نے لوگوں سے کہا کہ یہ ماہ مسلمانوں کو اچھی عادتیں اختیا ر کرنے اور نیکیاں کمانے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ اس مبارک مہینے میں کیا کیا نیکیاں کمائی جاسکتی ہیں اس بابت انہوں نے کہا کہ یہ سنہرا موقع ہے جب ایک نیکی ستر کے برابر شمار ہوتی ہے ،۔ آپ ا چھے کام کرکے جنت کماسکتے ہیں لیکن اگر آپ نے مذہبی احکام کو نظر انداز کیا تو آخرت میں بہت سخت عذاب بھگتنا پڑے گا۔امام صاحب نے مسلمانوں کی یاددہانی کرائی کہ ماہ رمضان کے دوران زکوۃ دیں اور ان تمام گناہوں سے پرہیز کریں جن سے دور رہنے کو کہا گیا ہے ۔ ریاض کی شاہ عبداللہ مسجد کے ایک امام نے ماہ رمضان کو زکوۃ و خیرات کا مہینہ قرار دیا اور مسلمانوں سے درخواست کی کہ وہ حاجت مندوں کی دل کھول کر مدد کریں تاکہ غریبی دور ہو ۔ رمضان میں ضرورت مندوں کا خیال رکھنا عین عبادت ہے ۔ انہوں نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپنے بچوں کو بھی روزہ رکھے کی ترغیب دیں ۔ ایک دیگر مسجد کے امام نے کہا کہ اسلام بیمار لوگوں کو روزہ چھوڑںے کی اجازت دیتا ہے مگر اس کے عوض غریب لوگوں کو کھانا کھلانا ضروری ہے ۔ اس مبارک مہینے میں کیا کیا نیکیاں کمائی جاسکتی ہیں اس بابت انہوں نے کہا کہ یہ سنہرا موقع ہے جب ایک نیکی ستر کے برابر شمار ہوتی ہے ۔ آپ اچھے کام کرکے جنت کما سکتے ہیں ۔، لیکن اگر آپ نے مذہبی احکام کو نظر انداز کیا تو آخرت میں بہت سخت عذاب جھیلنا پڑے گا۔ رمضان میں ضرورت مندوں کا خیال رکنا عین عبادت ہے۔ حاملہ اور دودھ پلانے والی مائیں روزہ ترک کرسکتی ہیں لیکن بعد میں انہیں ان روزہ کی قضا کرنی ہوگی ،۔ یہ مہینہ ایسا موقع فراہم کرتا ہے کہ لوگ اپنی بری عادتوں کو ترک کر کے اچھی عادتیں اختیا ر کریں ۔ ناصریہ مسجد کے امام نے قرآن کے حوالے سے کہا ، اس ماہ کا ایک روزہ ایک مسلمان کو جہنم سے70سال دور کردیتا ہے ۔ آپ خود کو ذہنی طور پر روزہ کے اہم رکن کے لئے تیار کریں ۔ رمضان سال میں محض ایک بار آتا ہے۔ اس کا ہر لمحہ عبادت میں گزارنا چاہئے۔، روزے کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ روزے کے دوران اللہ کی رضا کے لئے تمام خواہشات ترک کرنے سے انسان، خدا کے نزدیک ہوجاتا ہے کیونکہ وہ اپنی ذات پر خدا کی محبت کو ترجیح دیتا ہے ۔

Imam Haram's message on fasting and Ramadan

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں