ریلوے کرایوں میں فوری اضافہ کا اشارہ - وزیر ریلوے کا بیان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-02

ریلوے کرایوں میں فوری اضافہ کا اشارہ - وزیر ریلوے کا بیان

ریل کرایوں میں فی الفور اضافہ کا اشارہ دیتے ہوئے وزیر ریلوے ڈی وی سدانند گوڑا نے آض اپنے پیش روملیکا رجن کھر گے پر الزام لگایا کہ انہوں نے ریل کرایوں میں اضافہ کے فیصلہ کو روک رکھا تھا جس کی وجہ سے وہ(گوڑا) مخمصہ میںُ ڑ گئے ہیں۔ سدانند گوڑا نے کہا’’مسٹرکھرگے نے بہ حیثیت وزیر ریلوے اس سال کے اوائل میں ریلوے بجٹ پیش کرتے ہوئے مال برداری کی شرح میں5فیصداور مسافرین کے کرایوں میں 10فیصد اضافہ کا اعلان کیا لیکن بعد میں اس سے دستبرداری اختیار کرلی ۔ اب مجھے اسے روبہ عمل لانے کی ضرورت ہے۔‘‘انہوں نے کہا کہ بہت جلد وہ نیا ریلوے بجٹ پیش کریں گے جوان کی سیاسی زندگی کا ایک عظیم لمحہ ہوگا لیکن کھرگے نے انہیں الجھن میں ڈال دیا ہے ۔ یاد رہے کہ یوپی اے حکومت نے مال برداری کی شرح اور مسافرین کے کرایوں میں اضافہ کا اعلان کیا تھا لیکن لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر اس پر عمل آوری روک دی تھی ۔ گوڑا نے آج صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ ریلوے کی ضرورتوں اور مسائل کو ابھی سمجھ نہیں پائے ہیں لیکن بہت جلد انہیں جان لیں گے اور انڈین ریلویز کو مسافرین کی ضرورتوں کی تکمیل کے لئے بہتر بنانے کے اقدامات کریں گے ۔ انہوں نے واضح کردیا کہ نئے فیصلوں کے پیچھے وزیر اعظم نریندر مودی کی قوت کار فرما ہوگی۔ گوڑا نے کہا کہ ریلوے کو مزید بہتر بنانے بہت جلد ماہرین کی ایک مشاورتی کمیٹی تشکیل دی جائے گی ۔ اس کا سربراہ میٹرو مین ای سریدھرن کو بنایا جائے گا۔

rail fare hike soon: Gowda

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں