تلنگانہ ریاست حقیقت بن گئی - چندر شیکھر راؤ آج حلف لیں گے - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-02

تلنگانہ ریاست حقیقت بن گئی - چندر شیکھر راؤ آج حلف لیں گے

تلنگانہ29ویں ریاست کی حیثیت سے وجود میں آگئی ۔ اس علاقہ کے عوام نے زبردست جوش و خروش کے ساتھ نئی ریاست کا خیر مقدم کیا ۔ گزشتہ60سال سے جاری جدو جہد رنگ لائی ، موجودہ احتجاج گزشتہ14سال سے جاری تھا ۔ شہر حیدرآباد اور تلنگانہ میں نصف شب کے ساتھ ہی زبردست جشن منایا گیا ۔ ہر طرف عید اور تہوار کا ماحول تھا ۔ پہلے ہی ٹی آڑ ایس کارکنوں اور حامیوں نے حیدرآباد کا گلابی رنگ سے رنگ دیا تھا ۔ تلنگانہ قائدین کے قد آور کٹ آؤٹس ،بیانرس اور فیسٹون جگہ جگہ نصب کئے گئے ۔ جشن کے جز کے طور پر ات دیر گئے تک تہذیبی پروگرام کا ہتمام کیا گیا ۔ تاریخی عمارت چار مینار کے دامن میں پیش کردہ پروگرام میں خصوصیت کے ساتھ قوالی کا پروگرام شامل تھا ۔ پیپلز پلازا،ٹینک بنڈ اور حسین ساگر پر جشن منایا گیا اور آتش بازی کی جائے گی ۔ چندر شیکھر راؤ کی دختر کویتا، ٹینک بنڈ پر منعقد تلنگانہ دھوم دھام تقاریب میں اپنے ہزاروں حامیوں کے ہمراہ شرکت کی ۔ آندھرا پردیش کی تقسیم کے طویل ترین مرحلہ کے اختتام اور تاریخی موقع پر ٹی آر ایس کے صدر کے چندر شیکھر راؤ آج ملک کی29ویں ریاست تلنگانہ کے پہلے چیف منسٹرکی حیثیت سے حلف لیں گے ۔ راج بھون میں8:15بجے حلف برداری تقریب منعقد ہوگی ۔ متحدہ آندھرا پردیش میں نافذ صدر راج جزوی طر پر (تلنگانہ میں) منسوخ کردیا گیا تاکہ کے سی آر کی زیر قیادت نئی حکومت حلف لے سکے۔ ٹی آر یس نے حالیہ منعقدہ اسمبلی انتخابات میں تلنگانہ میں119کے مجملہ 63نشستوں پر کامیابی کے ساتھ اکثریت حاصل کی ہے ۔ کے سی آر کی حلف برداری سے قبل گورنر آندھرا پردیش تلنگانہ کے گورنر کی حیثیت سے حلف لیں گے ۔ نرسمہم انٹلیجنس بیورو کے سربراہ تھے ۔ وہ تلنگانہ اور مابقیہ آندھرا پردیش کے گورنر کی حیثیت سے کام کریں گے ۔ حلف برداری کی تقریب کے بعد کے سی آر پریڈ گراؤنڈ پر منعقد یوم تاسیس تلنگانہ کی سرکاری تقاریب میں شرکت کریں گے ۔ کے سی آر کی مجلس وزراء کی ہیئت ترکیبی سے متعلق پیش قیاسی ہورہی ہیں ۔ آندھرا پردیش اسمبلی میں فلورلیڈرای راجندر، ٹی آر ایس رکن کونسل محمود علی ، سینئر قائد نائنی نرسمہا ریڈی کو امکانی وزراء میں شامل ہیں۔ علیحدہ ریاست تلنگانہ کے ایجی نیشن میں حصہ لینے والوں کے خلاف عائد مقدمات کو توقع ہے کہ ٹی آر ایس حکومت برخواست کردے گی ۔ علیحدہ تلنگانہ کی حمایت میں مبینہ طور پ ر جان دینے والوں کے خاندانوں کے لئے فوائد کا حکومت اعلان کرے گی۔ عہدہ کا جائزہ لینے کے بعد یہ حکومت کے بڑے فیصلے ہوں گے ۔ سینئر آئی ایس آفیسرراجیو شرما جو فی الحال مرکزی وزارت داخلہ میں ام کررہے ہیں اور کمشنر پولیس حیدرآباد انوراگ شرما چیف سکریٹری اور ڈی جی پی تلنگانہ کے عہدوں کا جائزہ لیں گے ۔ رات12بجے سے ہی ریاست تلنگانہ کے10اضلاع میں زبردست جشن منایا گیا ۔ حیدرآباد میں ٹینک بنڈ، نیکلیس روڈ، کلاک ٹاور ، گن پارک اور چار مینار ،پر زبردست آتشبازی کی گئی۔ ممبئی سے خصوصی پٹاخوں کا آرڈر دیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ حیدرآباد کے120چواہروں اور سڑکوں پر آتش بازی کی گئی۔ جی ایچ ایم سی علاقہ میں سڑکوں اور کلیدی علاقوں کو خوبصورتی سے سجایا گیا ہے ۔ تاریخی یاد گار عمارتیں جیسے چار مینار ، قلعہ گولکنڈہ،،ریاستی اسمبلی اور جوبلی ہال کو روشنی سے منور کیا گیا ۔ چندر شیکھر راؤ اپنے عہدہ کا جائزہ لینے کے بعد پہلے کابینی اجلاس کی قیادت کریں گے ۔ توقع ہے کہ وہ تلنگانہ ریاست کی لوگو سے متعلق پہلی فائل پر دستخط کریں گے۔حیدرآباد کو مشترکہ دارلحکومت بنایا گیا ہے ۔ ٹی آر ایس نے سیما آندھرا ایمپلائز پر الزام لگایا ہے کہ غیر مجاز طور پر مقامی افراد کی ملازمتوں کو انہوں نے حاصل کرلیا ہے ۔ مرکز کی جانب سے تلنگانہ کے200مواضعات کو آندھرا پردیش میں انضمام سے متعلق اعلامیہ کی اجرائی پر بھی تنازعہ کھڑا ہوا ، کے سی آر کی اپیل پر جمعرات کو تلنگانہ میں بند مناتے ہوئے اعلامیہ کی مذمت کی گئی ۔ کے سی آر نے اس قدام کو غیر دستوری قرار دیتے ہوئے سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کی دھمکی دی ۔ چندرابابو نائیڈو نے کے سی آر پر الزام لگایا کہ مواضعات کی منتقلی اور ملازمین کے مسائل پر اشتعال انگیز بیانات جاری کرتے ہوئے ٹی آر ایس پارٹی سربراہ نے علاقائی احساسات کو بھڑکایا ہے۔

Telangana takes birth, K Chandrasekhar Rao to take oath today

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں