پاکستان کے چار بڑے انٹرنیشنل ایر پورٹس پر سخت سیکوریٹی انتظامات - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-30

پاکستان کے چار بڑے انٹرنیشنل ایر پورٹس پر سخت سیکوریٹی انتظامات

پاکستان کی طیرانگاہوں کے بین الاقوامی ایر لائنز کی جانب سے استعمال کے گریز کے اندیشوں کے پیش نظر وزیر اعظم نواز شریف نے فوج کو ہدایت دی کہ وہ ملک کی طیرانگاہوں کی حفاظت کے ل ئے خصوصی انتظامات کرے۔ پاکستان کے انٹر نیشنل ایرپورٹس کی سیکوریٹی کے سلسلہ میں بین الاقوامی ایر لائنز نے تشویش کا اظہار کیا اور عالمی ایر لائنز کی جانب سے ان کے عدم استعمال کے حالات پید اہوگئے ہیں۔ وزیر اعظم نواز شریف نے ان حالات کے پیش نظر فوج کو حکم دیا کہ ملک کے انٹر نیشنل ایر پورٹس کی نگرانی میں اضافہ کیا جائے ۔ وزیر اعظم کی خصوصی ہدایت کے بعد فوج اور نیم فوجی دستوں نے کراچی، اسلام آباد،پشاور ، لاہور ایر پورٹس رن وے اور دیگر کلیدی مقامات پر نگرانی میں اضافہ کردیا ہے ۔ محکمہ شہری ہوا بازی میں وزیر اعظم کے مددگار شجاعت عزیز نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی چار بڑی انٹر نیشنل طیرانگاہوں پر خصوصی نگرانی کی جارہی ہے ۔ یہ ایر پورٹس جو گنجان آبادی والے علاقوں میں یا ایسے علاقوں کے قریب واقع ہیں ان کی سخت نگرانی کی جارہی ہے ۔، اس طیرانگاہوں کو مخدوش طیرانگاہوں کے زمرے میں شامل کیاگیا ہے ۔ سیکوریٹی ایجنسیوں نے انتباہ دیا کہ ملک کی طیرانگاہیں انتہا پسندوں کے نشانہ میں ہیں ۔ چند بڑی ایر لائنز جیسے امارات، سعودی ایر لائنزنے اپنی پروزیں معطل کردیا ہے۔24جون کو بچہ خان انٹر نیشنل ایر پورٹ پر ایر بس پر حملے کے بعد سعودی امارات کی ایر لائنز نے اپنی پروازوں کو معطل ردیا ہے۔ کراچی ایر پورٹ کو خطرہ لاح قہے ۔8جون کو طالبان نے اس ایر پورٹ پر حملہ کردیا تھا ۔ شہری ہوا بازی کے عہدیدار شجاعت عزیز نے امارت ،سعودی اور قطر ایر لائنز کے حکا م سے بات چیت کی اور اپنی پروازیں شروع کرنے کی درخواست کی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی فوج، پاکستان کی چار بڑی طیرانگاہوں کی خصوصی نگرانی کررہی ہیں ۔ عام طور پر اے ایس ایف پاکستان کے ایر پورٹ کی نگرانی کرتی ہے۔ پاکستانی فوج کو اور پولیس کو ماشو کھیل، ماشوگاگا ، گڑھی مالی خیل طیرانگاہوں پر تعینات کردیا گیا ہے ۔ ان طیرانگاہوں کے قریب سے مشتبہ عسکریت پسندوں کو ہٹایاجارہا ہے ۔ ایک پولیس عہدیدار نے کہا کہ چک پوسٹ پر30فوجیوں کو تعینات کیا گیا ہے اور مقامی انتہا پسندوں کی امکانی نقل و حرکت کی روک تھام کی جارہی ہے ۔ لاہور پولیس نے ایک بڑے حملے کو ٹال دیا ۔ پولیس نے دھماکو مادہ سے لدی ایک ٹرک کو ضبط کرلیا ۔ اس طرح ایک بڑے حملے کو ٹال دیا گیا۔ ٹرک کی ضبطی کے بعد دو افراد کو حراست میں لیا گیا اور انہوں ناعلوم مقام پر منتقل کرکے پوچھ تاچھ کی گئی۔

Army, Rangers to secure Pakistan's major airpots

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں