ہندوستانی انتخابات میں کالے دھن کا استعمال بڑا مسئلہ - ایس وائی قریشی کا خطاب - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-30

ہندوستانی انتخابات میں کالے دھن کا استعمال بڑا مسئلہ - ایس وائی قریشی کا خطاب

former-Chief-Election-Commissioner-S-Y-Quraishi
ہندوستان کے سابق چیف الیکنش کمشنر ایس وائی قریشی نے کہا کہ ہندوستان میں انتخابی مہم کے دوران کالے دھن کا استعمال ایک اہم مسئلہ ہے ۔ ملک میں اس طرح کی رقم بریانی کی دعوت کے ساتھ ساتھ دولہا اور دلہن کے بغیر شادی کی تقریبوں کے لئے استعمال ہوتی ہے ۔، یہ تقریب ووٹرس کو لبھانے کے لئے منعقد کی جاتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں بعض مسائل درپیش ہیں اور کالے دھن کا استعمال ایک بڑا مسئلہ ہے ۔ ہم نے سیاست دانوں کے لئے زندگی کو حقیقی معنوں میں پریشان کن بنادیا ہے مگر یہ حقیقت ہے کہ صراحت کردہ رقم سے زیادہ رقم استعمال کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن میں سرکاری طور پر فنڈنگ اس مسئلہ کا حل نہیں ہے ۔ کمیشن اس خصوص میں سخت سے سخت قوانین نافذ کرنے کی کوشش کررہا ہے ۔ ایس وائی قریشی ’’این ان ڈاکو منیڈ ونڈ: دی میکنگ آف دی گریٹ انڈیشن الیکشن ‘‘نامی ا پنی کتاب کا گزشتہ ہفتہ انڈیا ہاؤز میں رونمائی کے دوران یہ بات کہی ۔ کتاب کے متن میں ہندوستان کے انتخابی مہم کے دوران کالے دھن کا کس طرح استعمال ہوا ہے ۔ اس پر تبصرہ کیا گیا ہے ۔، انہوں نے کہا کہ رائے دہندوں کو رجھانے کے لئے بریانی کی دعوتوں کے ساتھ بغیر دلہا اور دلہن کے شادی کی تقاریب منعقد کی جاتی ہے ،۔ انہوں نے ہندوستان میں جمہوریت کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور اسے ایک بہتر ملک قرار دیا ۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات میں گزشتہ سے بہتر اقدامات ہوتے ہیں ۔ یہ ایک حیرت میں ڈال دینے والی مشق ہے کیونکہ ہمارے پاس یوروپ کے تمام ممالک کے رائے دہندوں سے زیادہ ووٹرس ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال سے11ہزار ٹن کاغذ2لاکھ80ہزار درختوں کے ساتھ ساتھ پانی کی بچت ہوئی جو کہ کاغذ کی تیاری میں استعمال ہوتا ہے ۔ الکٹرانک ووٹنگ مشین کے باربار استعمال سے رقم کی بچت ہوتی ہے اور صوتی آلودگی بھی کم ہوتی ہے کیونکہ پبلک اڈریس سسٹم کو7بجے شام تک بند کردیاجاتا ہے ۔

Black money major problem in Indian elections: Quraishi

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں